بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ تین سالوں کے دوران  قبائلی علاقے کے ذیلی منصوبے کے تحت ،آئی پی ڈی ایس کے تحت 838.04 کروڑ  روپے اور ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت 982.56  کروڑ روپے  جاری کئے گئے: بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ

Posted On: 28 MAR 2023 5:58PM by PIB Delhi

بجلی کے مرکزی وزیر  آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انٹیگریٹڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم یعنی بجلی کی ترقی سے متعلق مربوط اسکیم (آئی پی ڈی ایس) [ریسٹرکچرڈ ایکسلریٹڈ پاور ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارمس پروگرام  یعنی  بجلی کے از سر نو ڈھانچہ جاتی اور تیز تر بنائے گئے اوراصلاحی پروگرام (آر-اے پی ڈی آر پی) کواس میں شامل کیا گیا] اور دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) بنیادی طور پر شہری علاقوں اوردیہی علاقوں میں بالترتیب بجلی کی سب ٹرانسمیشن یعنی ذیلی ترسیل  اور ڈسٹری بیوشن یعنی نظام تقسیم کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور بڑھانے پر مرکوز تھیں۔ ریاست کی  درج فہرست ذاتوں یعنی ایس ٹی آبادی کے فیصد کی بنیاد پر ریاستی پاور یوٹیلٹیز کو آئی پی ڈی ایس/ آر-اے پی ڈی آر پی/ ڈی ڈی یو جی جے وائی بجٹ کے قبائلی علاقے کےذیلی منصوبے (ٹی اے ایس پی)  کے پروگرام کے تحت فنڈز جاری کیے گئے تھے۔ یہ فنڈز ،  (آئی پی ڈی ایس/ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے لیے 2011 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق اور 2001 کی آر-اے پی ڈی آر پی کے لیے )ٹی اے ایس پی  پروگرام کے لئے بالواسطہ متناسب استعمال کے طور پرجاری کئے گئےتھے۔بجلی کی وزارت کے  ذریعہ ٹی اے ایس پی پروگرام کے تحت جاری شدہ فنڈز کے تعلق سےنظرثانی شدہ تخمینہ (آر ای) مرحلے پر مختص کردہ  بجٹ کی اسکیم کے لحاظ سے اور سال کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہے۔:

(روپےکروڑ میں)

مالی سال

آئی پی ڈی ایس

ڈی ڈی یو جی جے وائی

بجٹ

جاری کردہ فنڈز

بجٹ

جاری کردہ فنڈز

2019-20

454.11

356.44

349.68

349.68

2020-21

165.00

165.00

227.00

226.96

2021-22

318.00

316.60

405.92

405.92

 

پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سَوبھاگیہ) کے تحت ملک بھر میں کل 2.86 کروڑ رضامند کنبوں(بشمول ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت مالی سال 22-2021 میں منظور شدہ اضافی کنبوں ) کو بجلی فراہم کی گئی۔ اس اسکیم کے تحت درج فہرست قبائل کی آبادی کو بھی فائدہ پہنچا۔

نئی شروع کی گئی اس اسکیم یعنی ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) کے تحت مالی سال23-2022 کے دوران ٹی اے ایس پی زمرے  کے تحت آر ای مرحلے  پر 388.74 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ چونکہ یہ اسکیم جون، 2021 میں شروع کی گئی تھی، اس لیے مالی سال22-2021میں آر ڈی ایس ایس کے کے ٹی اے ایس پی جزو کے پروگرام کے تحت کوئی ادائیگی نہیں کی جا سکی تھی۔

 

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.3467


(Release ID: 1911744) Visitor Counter : 93
Read this release in: English