بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساحلوں پرآنے والے جہازوں کی آمد ورفت

Posted On: 28 MAR 2023 5:00PM by PIB Delhi

بندرگاہوں،جہاز رانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ساگر مالا پروگرام کے تحت، ساحلی جہاز رانی موڈ کے ذریعے کل مال کی نقل و حرکت میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف اقدامات اور منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں، حکومت نے ساحلی جہاز رانی کو بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

(i) ساگرمالا پروگرام کے تحت، ساحلی برتھوں، رو۔رو/رو۔پیکس جیٹیز / مسافروں کی جیٹیوں وغیرہ کی ترقی کے لیے 2856 کروڑ روپے کے 70 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 849 کروڑ روپے کے 15 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔

(ii) مرچنٹ شپنگ ایکٹ کی دفعہ 407 کے تحت کنٹینر جہازوں کو لائسنس میں نرمی دی گئی ہے جو ایگزم کنٹینرز اور خالی کنٹینرز کو باہر جانے والی نقل و حمل کے لیے ترسیلی بندرگاہوں پر لے جانے کے لیے دی گئی ہے۔ اور زرعی، ماہی گیری، باغبانی، کھاد اور جانوروں کی پیداوار کی اشیاء کو لے جانے والے غیر ملکی پرچم والے جہازوں کو اس شرط کے ساتھ کہ یہ اشیاء ساحلی لیگ کے شروع میں جہاز پر سوار کارگو کا کم از کم 50 فیصد بنتی ہیں۔

(iii) بڑی بندرگاہوں کی طرف سے ساحلی کارگو جہازوں کو جہاز اور کارگو سے متعلق چارجز پر 40فیصد کی رعایت دی جاتی ہے۔

(iv) ساحلی جہازوں کے لیے ترجیحی برتھنگ پالیسی کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے تاکہ ساحلی جہازوں کے ٹرن اراؤنڈ ٹائم کو کم کیا جا سکے اور ان کے استعمال کو بہتر بنایا جا سکے۔

(v) ہندوستانی پرچم بردار جہازوں میں استعمال ہونے والے بنکر ایندھن پر جی ایس ٹی کو 18فیصد سے کم کر کے 5 فیصدکر دیا گیا ہے۔

(vi) بندرگاہوں پر ساحلی کارگو کے تیزی سے انخلاء کے لیے گرین چینل کلیئرنس متعارف کرائی گئی۔

(vii) ساحلی جہاز رانی یا اندرون ملک آبی نقل و حمل کے ذریعے سبسڈی والے یوریا اور پی اینڈ کے کھاد کی بنیادی نقل و حرکت پر مال برداری کی سبسڈی کی اجازت فراہم کی گئی ہے۔

(viii) کارگو کی تیز رفتار نقل و حرکت کے لیے پہلے اور سڑک  کے آخری سرے تک اور تمام بڑی اور غیر بڑی بندرگاہوں کے ساتھ ریل رابطے میں بہتری کے منصوبوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت ان منصوبوں کو نافذ کرنے کے لیے وزارت ریلوے اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

ساحلی کارگو ٹریفک کی ریاست کے لحاظ سے پچھلے تین سالوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

 

گزشتہ تین سال کےلئے ریاست کے اعتبار سے  ساحلی کارگو ٹریفک (ایم ایم ٹی پی اے)

ریاستوں کے نام

2019-20

2020-21

2021-22

گجرات

32

27

31

مہاراشٹر

25

24

28

گوا

1

1

1

آندھرا پردیش

17

14

17

کرناٹک

5

5

5

کیرالہ

6

6

6

تمل ناڈو

14

15

17

پڈوچیری

1

1

1

اوڈیشہ

20

17

22

مغربی بنگال

5

3

3

انڈمان اور نکوبار

1

1

1

کل(ایم ایم ٹی پی اے)

127

114

132

 

**********

ش ح۔ ح ا۔ ف ر

U. No.3463


(Release ID: 1911739)
Read this release in: English