سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

اسمائلی  اور شریشٹھ اسکیم کا نفاذ

Posted On: 28 MAR 2023 5:21PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت ٹارگیٹڈ ایریا (شریشٹھ) میں ہائی اسکولوں میں طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم اور معاش اور کاروبار کے لیے پسماندہ افراد کے لیے سپورٹ (اسمائلی) کو عمل میں لارہی ہے۔

(i) ٹارگٹڈ ایریاز کے ہائی اسکولوں میں طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم (شریشٹھ) کے تحت (جسے پہلے درج فہرست ذاتوں کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں اور دیگر تنظیموں کے لیے گرانٹ ان ایڈ کے نام سے جانا جاتا تھا) غیر سرکاری تنظیموں کو متعلقہ منصوبوں کو چلانے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی تعلیم کے لیے یہ اسکیم بڑے پیمانے پر 3 قسم کے پروجیکٹس کا احاطہ کرتی ہے (i) رہائشی اسکول (ii) غیر رہائشی اسکول اور (iii) ہاسٹل۔ اس اسکیم پر 22-2023 سے ٹارگیٹڈ ایریاز (شریشٹھ) میں ہائی اسکولوں میں طلباء کے لیے رہائشی تعلیم کی اسکیم کے طور پر نظر ثانی کی گئی ہے اور اس اسکیم میں موڈ - I کے تحت ایک نیا جزو شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر سال ایک مخصوص تعداد میں نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعے پورے ملک میں منعقد کرائے جانے والے ٹیسٹ کے ذریعے طلباء کو اعلیٰ درجے کے رہائشی ہائی اسکولوں میں معیاری رہائشی تعلیم کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

(ii) معاش اور انٹرپرائز کے لیے پسماندہ فرد کے لیے سپورٹ (اسمائل): معاش اور انٹرپرائز کے  تحت پسماندہ فرد کے لیے سپورٹ (اسمائلی) خاص طور پر درج فہرست ذاتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا شامل نہیں کرتا ہے۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزیر مملکت سشری پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U3428



(Release ID: 1911731) Visitor Counter : 96


Read this release in: English