وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) نے دلی میں ڈرگ سنڈیکیٹ کا پردہ فاش کیا

Posted On: 28 MAR 2023 5:48PM by PIB Delhi

انسدادی اور انٹیلی جنس سیل، سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این)، نئی دلی نے ہائی پروفائل پارٹیوں کے لیے مختلف قسم کی منشیات، نفسیات  پر اثر ڈالنے والی اور مصنوعی ادویات کی سپلائی میں ملوث، دلی سطح کے ڈرگ سنڈیکیٹ کا پتہ لگانے میں ایک اہم پیش رفت کی ہے ۔

خصوص معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے، سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) دلی اور گوالیار کی مشترکہ انسدادی ٹیم نے 27 فروری 2023 کو دو غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا جن کے پاس سے مصنوعی منشیات ایم ڈی ایم اے اور کوکین تجارتی مقدار میں برآمد کی گئی۔ ان سے تفتیش کی گئی کہ انہوں نے یہ منشیات کہاں سے حاصل کیں؟ اس کے بعد کی کارروائی طور پر، سمن چوک، چھتر پور، دلی میں تین مشتبہ ٹھکانوں پر تلاشی لی گئی، جیسا کہ انہوں نے معلومات فراہم کی تھی۔

مجموعی طور پر 35 گرام ایم ڈی ایم اے، 6 گرام ایم ڈی گولیاں (ایکسٹیسی/مولی)، 12.5 گرام کوکین اور 386 گرام مشتبہ منشیات/سائیکوٹرپک پاؤڈر برآمد کیا گیا اوراین ڈی پی ایس ایکٹ، 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کیا گیا۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے مطابق 1985، 10 گرام ایم ڈی ایم اے / ایسٹیسی کو "تجارتی مقدار" سمجھا جاتا ہے۔ منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی تین اسکوٹیز بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعات کے تحت وزنی مشینیں اور پیکنگ کا سامان وغیرہ برآمد اور ضبط کیا گیا۔

این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی متعلقہ دفعات کے تحت کل دو غیر ملکی شہریوں کو (ایک نائجیریا سے اور دوسرا جمہوریہ کوٹ ڈیوائر سے) گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق نائجیریا اور کوٹ ڈی آئیوری کے سفارت خانوں کو مناسب چینل کے ذریعے مطلع کر دیا گیا ہے۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U3425


(Release ID: 1911723) Visitor Counter : 140


Read this release in: English