وزارت خزانہ
ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں کی، سورس پر منتقلی سے جو راست ٹیکس کی کٹوتی کی گئی ہے وہ مالی سال 23-2022 کے لیے ، 20 مارچ 2023 تک مجموعی طور پر 157.9 کروڑ روپے ہے
Posted On:
28 MAR 2023 5:48PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کے سیکشن ایس 194 کے تحت سورس پر ٹیکس کٹوتی کے ذریعے جمع کیا جانے والا راست ٹیکس، ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں (وی ڈی اے) کی منتقلی پر کی جانے والی ادائیگیوں پر مالی سال 23-2022کے لیے 20 مارچ 2023 تک مجموعی طور پر 157.9 کروڑ روپے بنتا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ کرپٹو اثاثے فی الحال ملک میں غیر منظم ہیں، تاہم، کرپٹو کرنسیوں میں لین دین مختلف قوانین جیسے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ، 2002 اور انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعات کے تابع ہیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مالیاتی استحکام بورڈ نے 11 اکتوبر 2022 کو اپنی مشاورتی دستاویز بعنوان "کرپٹو-اثاثہ سرگرمیوں اور مارکیٹوں کی ریگولیشن، نگرانی " میں کہا ہے کہ کرپٹو اثاثہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور سرگرمی، بڑی حد تک خود کار ہے اور زیادہ تر قیاس آرائی پر مبنی مقاصد کے لیے ہے جس کا حقیقی معیشت سے محدود تعلق ہے۔
۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–3424
(Release ID: 1911721)
Visitor Counter : 140