وزارت خزانہ
8.20 فیصد پی ایل آئی جی او آئی ایس پی ایل سکیورٹی 2023
پریس اعلانیہ
Posted On:
28 MAR 2023 5:46PM by PIB Delhi
’8.20 فیصد پی ایل آئی جی او آئی ایس پی ایل سکیورٹی 2023 ‘ کا بقایا بیلنس 28 مارچ 2023 کو دوبارہ قابل ادائیگی ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود میں اضافہ نہیں ہوگا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سے نگیوشیبل انسٹرومنٹ ایکٹ 1881 کے تحت ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ گزشتہ کام کے دن پر کی جائے گی۔
گورنمنٹ سیکیورٹیز ریگولیشنز 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق میچورٹی کی ادائیگی، سبسڈیری جنرل لیجر یا یا کانسٹیٹیونٹ سبسڈیری جنرل لیجر یا اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے رجسٹرڈ ہولڈر کو آگے بڑھائی جاتی ہے، ایک پے آرڈر کے ذریعہ کی جائے گی جس میں اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات شامل ہوں یا کسی ایسے بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کے ذریعے جس میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو۔ سیکیورٹیز کے سلسلے میں ادائیگی کے مقصد سے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کے سرکاری سیکیورٹیز کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔
تاہم، بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات کی غیر موجودگی میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے، مقررہ تاریخ پر قرض کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز ادائیگی کے لئے سرکاری قرض کے دفاتر، ٹریزریز/ سب – ٹریزریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخوں (جس پر وہ سود کی ادائیگی کے لیے انفیسڈ/رجسٹرڈ ہیں) پر جمع کراسکتے ہیں۔
ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3441)
(Release ID: 1911668)