سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نشہ مکتی کے مراکز
Posted On:
28 MAR 2023 5:19PM by PIB Delhi
این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے ذریعہ امداد یافتہ نشہ مکتی کے مرکز میں مریضوں کو ڈی ٹاکسی فکیشن، کونسلنگ، میڈی کیشن، بورڈ اور لاجنگ، یوگا سیشن ، تفریحی سہولتیں، روحانی اور ذہن سازی سے متعلق سیشن فراہم کرائے جاتے ہیں۔
گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ملک میں موجود نشہ مکتی کیندروں سے مستفید ہونے والے مریضوں کی سال کے لحاظ سے تعداد مندرجہ ذیل ہے:
- مالی سال 2017-18 : 114759
- مالی سال 2018-19: 77479
- مالی سال 2019-20: 93364
- مالی سال 2020-21: 208415
- مالی سال 2021-22: 28640
منشیات کی تعریف میں شامل مادے مندرجہ ذیل ہیں:
- شراب
- بھانگ
- سنتھیٹک بھانگ
- افیون
- سکون آور ادویات، ہپناٹکس یا اینکسیولٹکس
- کوکین
- ایمفیٹامینس میتھافیٹامین یا میتھ کیتھینون سمیت دیگر نشہ آور ادویہ
- سنتھیٹک کیتھینونس
- کیفین
- ہیلوسینوجنس
- نیکوٹین
- ولاٹائل انہیلنٹس
- ایم ڈی ایم اے
- کیٹامائن اور فینسلی ڈائن (پی سی پی) سمیت نشہ آور ادویہ
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومیکا کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3432
(Release ID: 1911666)
Visitor Counter : 132