بجلی کی وزارت
پنجاب،راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور این ٹی پی سی نقل و حمل کے لیے ریل –شپ-ریل (آر ایس آر) راستے کا استعمال کرتے ہوئے اپنے حصے کی مجموعی گھریلو کوئلہ ضروریات روانہ کریں گے
Posted On:
28 MAR 2023 5:56PM by PIB Delhi
توانائی طلب میں زبردست اضافہ اور گھریلو کوئلے کی رسد میں کمی کی وجہ سے، مختلف مرکزی/ریاستی جین کوز اور آئی پی پیز اپنے تھرمل پاور پلانٹس میں گھریلو کوئلے کے ساتھ آمیزش کے لیے کوئلہ درآمد کرتے ہیں۔آمیزش کے مقصد سے استعمال میں آنے والے کوئلے کی درآمدات مہنگی ہونے کے باعث، اور مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ (ایم سی ایل) خطے سے کوئلہ نکالنے میں ریلوے پر آنے والے لاجسٹکس دباؤ کو کم کرنے کے لیے، 30 نومبر 2022 کو جاری کیے گئے مراسلے کے ذریعہ، ریاست پنجاب، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر اور این ٹی پی سی کو ریل-شپ-ریل (آر ایس آر) راستے کا استعمال کرتے ہوئے ان کی مجموعی گھریلو کوئلہ ضروریات کے حصے کے نقل و حمل کا مشورہ دیا گیا۔
08 دسمبر 2022 کو حکومت پنجاب کے مراسلے کے جواب میں، بجلی کی وزارت نے مؤرخہ 24 فروری 2023 کو اپنے مراسلے میں یہ اطلاع دی کہ اضافی کوئلہ صرف ایم سی ایل میں دستیاب ہے اور ایم سی ایل سے اس اضافی کوئلے کی نکاسی صرف پارادیپ بندرگاہ کے توسط سے ہی ممکن ہے کیونکہ تمام ریل راستے مصروف ہیں، اس لیے ریاست پنجاب اور دیگر مغربی ریاستوں سے کوئلے کو پارادیپ بندرگاہ سے سمندر کے رستے اپنے پیداواری اسٹیشنوں تک لے جانے کے لیے کہا گیا۔ اگر ریاست پنجاب ایسا نہیں کرنا چاہتی، تو یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔
حکومت ہند کسی مخصوص راستے یا بندرگاہ کو لازمی قرار نہیں دیتی اور کوئلے کی نقل و حمل کا کام مکمل طور پر متعلقہ ریاستوں/ پیداواری اسٹیشنوں کے فیصلے پر منحصر ہے۔
ایم سی ایل سے کوئلے کا نقل و حمل ریل – شپ- ریل راستے سے ہوگا، اور اس کے لیے ایم سی ایل سے مشرقی بندرگاہوں تک ریل کے ذریعہ نقل و حمل انجام دیا جائے گا، مشرقی بندرگاہوں سے مغربی بندرگاہوں تک ساحلی جہازرانی کا استعمال کیا جائے گا اور مغربی بندرگاہوں سے ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں قائم بجلی کے پلانٹوں تک ریل کے ذریعہ نقل و حمل انجام دیا جائے گا۔
یہ اطلاع بجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کے ذریعہ آج لوک سبھا میں دی گئی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:3436
(Release ID: 1911662)
Visitor Counter : 106