پنچایتی راج کی وزارت

سوامتوا اسکیم

Posted On: 28 MAR 2023 6:56PM by PIB Delhi

مرکزی شعبے کی اسکیم ’’سوامتوا‘‘ کا مقصد مواضعات میں آبادی والے علاقوں میں سکونت پذیر دیہی افراد کو گھروں کی ملکیت  کے ’حقوق کے ریکارڈ‘ فراہم کرانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک کے دیہی آبادی والے مواضعات میں زمینی حصوں کا سروے کیا جاتا ہے۔ اس سے جائیداد کی واضح ملکیت کے تعین میں مدد ملتی ہے۔

یہ اسکیم پنچایتی راج کی وزارت، سروے آف انڈیا (ایس او آئی)، ریاستی محکمہ مالیہ، ریاستی پنچایتی راج محکمہ اور نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی مشترکہ کوششوں سے نافذ کی جا رہی ہے۔ ریاستوں کو اسکیم کے نفاذ کے لیے ایس او آئی کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے۔ اب تک ، ریاست اترپردیش سمیت 31 ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے ایس او یو کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کر چکے ہیں۔ یہ اسکیم جائیدادوں کو مالی شکل دینے میں سہولت فراہم کرتی ہے جس کے نتیجہ میں بینک سے قرض حاصل کرنے میں آسانی پیدا ہوتی ہے، جائیداد سے متعلق تنازعات میں تخفیف واقع ہوتی ہے، جامع دیہی سطح کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے اور جائیداد سے متعلق ٹیکس کے تجزیے کے لیے ایک بنیاد فراہم ہوتی ہے، جو ان ریاستوں میں براہ راست گرام پنچایتوں کے پاس جمع ہو جائے گا جہاں اسے منتقل کیا گیا ہے۔احاطہ شدہ مواضعات اور مستفیدین کی ریاست وار تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

اس اسکیم کا مقصد ملک کے دیہاتوں کے آبادی والے علاقوں میں مکانات رکھنے والے گاؤں کے تمام گھریلو مالکان پر احاطہ کرنا ہے۔

 

ضمیمہ

احاطہ شدہ مواضعات اور مستفیدین کی ریاست وار تفصیلات

(23 مارچ 2023 تک)

نمبر شمار

ریاستیں / مرکز کے زیر انتظام علاقے

مواضعات میں ڈرون پرواز کے ذریعہ انجام  دیا گیا سروے

تیار کیے گئے پراپرٹی کارڈ

مواضعات  کی تعداد

پراپرٹی کارڈس کی تعداد

1

آندھرا پردیش

5160

-

-

2

اروناچل پردیش

1817

-

-

3

آسام

811

-

-

4

چھتیس گڑھ

7973

326

17556

5

دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو

81

75

4397

6

دہلی

31

-

-

7

گجرات

7171

128

22690

8

ہریانہ

6260

6260

2590473

9

ہماچل پردیش

4487

80

1200

10

جموں و کشمیر

1465

180

5800

11

جھارکھنڈ

240

2179

746632

12

کرناٹک

3223

-

-

13

کیرلا

120

-

-

14

لداخ

173

25

1534

15

لکشادیپ جزائر

10

-

-

16

مدھیہ پردیش

43014

14282

1758779

17

مہاراشٹر

35168

5441

816838

18

منی پور

119

-

-

19

میزورم

141

-

-

20

اڈیشا

2089

23

556

21

پونڈی چیری

96

92

3000

22

پنجاب

4706

53

5347

23

راجستھان

13352

709

22097

24

سکم

1

-

-

25

تمل ناڈو

2

-

-

26

تلنگانہ

5

-

-

27

اترپردیش

90847

35904

5217920

28

اتراکھنڈ

7441

7441

278229

29

انڈمان اور نکوبار

186

141

7409

30

گوا

410

410

782025

31

تری پورہ

3

-

-

میزان

236602

73,749

1,22,82,482

یہ جانکاری پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:3437



(Release ID: 1911660) Visitor Counter : 83


Read this release in: English