وزارت دفاع
سیکرٹری دفاع جناب گریدھر ارمانے اور ان کی رومانیہ کی ہم منصب محترمہ سیمونا کوجوکارو نے دو طرفہ ملاقات کی
Posted On:
28 MAR 2023 6:43PM by PIB Delhi
سکریٹری دفاع جناب گریدھر ارمانے اور اسٹیٹ سکریٹری اور رومانیہ کے محکمہ دفاعی پالیسی، منصوبہ بندی اور بین الاقوامی تعلقات کی سربراہ محترمہ سیمونا کوجوکارو نے 28 مارچ، 2023 کو نئی دہلی میں دفاعی تعاون پر دو طرفہ ملاقات کی۔ ملاقات میں فوجی تعاون، فوجی تربیت اور کورسز، دفاعی تعاون اور مشترکہ پیداوار اور استعداد کار میں اضافے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس سے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید تقویت ملی۔ فریقین نے علاقائی سلامتی کے چیلنجز پر اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا اور تمام دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3415
(Release ID: 1911615)
Visitor Counter : 131