وزارت خزانہ
معیشت کی شرح نمو کے پچھلے تخمینے عام طور پر حقیقی شرح نمو کے مطابق ہیں: وزیر خزانہ جناب پنکج چودھری
Posted On:
28 MAR 2023 5:47PM by PIB Delhi
اقتصادی جائزہ 2022-23 میں بھارت کی حقیقی جی ڈی پی 6-5 میں 2023.24 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی بینک نے اپنے تازہ ترین گلوبل اکنامک پراسپیکٹس میں 2023-24 میں بھارتی معیشت کے 6.6فیصد کی شرح نمو کی پیش گوئی کی ہے۔
مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ معیشت کی شرح نمو کے ماضی کے تخمینے عام طور پر حقیقی شرح نمو کے مطابق رہے ہیں، سوائے ان برسوں کے جب عالمی مالیاتی بحران، کوویڈ 19 وبائی امراض اور دیگر غیر معمولی حالات رہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3419
(Release ID: 1911611)