زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تیز رفتار زرعی فنڈ

Posted On: 24 MAR 2023 4:48PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) حکومت ہند  کسانوں کی بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ اس میں زرعی صنعت کاروں کے ذریعہ لائے گئے نئے اور اختراعی حلوں کو شامل کرکے زرعی نظام کو جدید بنانا شامل ہے۔ اسی کے مطابق ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو 2018-19 سے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) کے تحت "انوویشن اینڈ ایگری انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ" پروگرام کو نافذ کر رہا ہے جس کا مقصد ملک میں مالی مدد فراہم کرکے اور انکیوبیشن ایکو سسٹم کی نمو کے ذریعے اختراع اور زرعی صنعت کاری کو فروغ دینا ہے۔

اس محکمہ نے پانچ معلوماتی شراکت دار یعنی نالج پارٹنرز (کے پیز) اور 24 آر کے وی وائی  ایگربزنس انکیوبیٹرس (آر-اے بی آئیز)کو ملک بھر سے سٹارٹ اپس کے انکیوبیشن اور اس پروگرام کے نفاذ کے لیے مقرر کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت، زراعت اور اس سے منسلک شعبے کے صنعت کاروں کو اپنے اسٹارٹ اپس قائم کرنے کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے لیے5 لاکھ  روپے کی مالی امداد آئیڈیا/پری سیڈ اسٹیج پر  بیج مرحلے پردی جاتی ہے  اور 25 لاکھ  روپے  فراہم کیے جاتے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت اب تک کل 1138 زرعی اسٹارٹ اپس کو70.30 کروڑ روپے کی مالی مدد سے تعاون کیا گیا ہے۔ اسٹارٹ اپس کو تکنیکی اور مالی مدد فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی مصنوعات، خدمات، کاروباری پلیٹ فارمز وغیرہ کو بازار میں پیش کر سکیں اور انہیں اپنی مصنوعات اور آپریشنز کو بڑھانے میں سہولت فراہم کر سکیں تاکہ کاروباری عملداری حاصل ہو سکے۔

پروگرام کے تحت تعاون یافتہ ایگری اسٹارٹ اپس آئیڈیا سے لے کر اسکیلنگ اور گروتھ اسٹیج تک نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ یہ ایگری اسٹارٹ اپ زراعت کے مختلف شعبوں اور اس سے منسلک شعبوں میں کام کر رہے ہیں جیسے کہ درست زراعت، فارم میکانائزیشن، ایگری لاجسٹکس اور سپلائی چین، فضلہ سے دولت ، نامیاتی کاشتکاری،مویشی پروری،  ڈیری اور ماہی پروری وغیرہ۔

پروگرام کے تحت مقرر کردہ مختلف پانچ نالج پارٹنرز (کے پیز) اور 24 آر کے وی وائی  ایگری بزنس انکیوبیٹرس (آر-اے بی آئیز) میں اسٹارٹ اپس کو تربیت دی جاتی ہے اور انکیوبیٹ کیا جاتا ہے۔ ان اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیار کردہ ٹیکنالوجیز، مصنوعات اور خدمات کا جائزہ  کے پیز اور آر-اے بی آئیز کے ذریعہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں ان کی افادیت اور اثرات کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، کے پیز اور آر-اے بی آئیز ان اسٹارٹ اپس کو مختلف اداروں اور تنظیموں سے ان کی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی توثیق، بازارکے ربط، سپلائی چین کے انتظام، تقسیم کو ہموار کرنے اور پروڈکٹ اور آپریشنز کی پیمائش وغیرہ کے لیے ان کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایگری اسٹارٹ اپ کانکلیو، ایگری میلے اور نمائشوں، ویبینارز، ورکشاپس سمیت مختلف قومی سطح کے پروگراموں کا اہتمام کریں تاکہ ایگری اسٹارٹ اپس کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جوڑ کر ان کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جاسکے۔ اس طرح کے پروگرام براہ راست  بازار  تک  رسائی کے طریقے پر کام کرتے ہیں اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک مؤثر مارکیٹنگ ٹول کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسٹیک ہولڈرز کو بغیر کسی دلال یا بچیولئے  کے زرعی اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کرنے کا براہ راست موقع ملتا ہے۔

ش ح۔ ش ت۔ ج

UNO-3329

 



(Release ID: 1911115) Visitor Counter : 149


Read this release in: English