قانون اور انصاف کی وزارت
نیشنل لا اسکولز
Posted On:
24 MAR 2023 6:22PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک میں نیشنل لاء اسکولوں کی کل تعداد 24 ہے اور ان اسکولوں میں 3080 طلبا زیر تعلیم ہیں۔
نیشنل لاء یونیورسٹیاں (این ایل یوز) متعلقہ ریاستی قوانین کے ذریعے قائم کی گئی ہیں اور مرکزی حکومت کا اس معاملے میں کوئی رول نہیں ہے۔
نیشنل لاء یونیورسٹیوں (این ایل یوز) کا نصاب انہیں کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے۔ مختلف قوانین اور اصول قانون کی نظریاتی کلاسوں کے علاوہ نصاب کی نوعیت اور فارمیٹ میں بین مضامین تحقیق، کلینیکل کورسز، انٹرن شپ وغیرہ بھی شامل ہیں۔ مختلف این ایل یوز میں تعلیمی سال کا ڈھانچہ اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ طلباء کو پیشہ ورانہ عملی تجربہ حاصل کرنے اور اس کے ذریعے طلبا میں کلی فہم پیدا کرنے کے مقصد سے تحقیق اور انٹرن شپ کرنے کی اجازت ملتی ہے۔اس کے علاوہ انٹرن شپ کے حصے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ طلباء کو ججوں، سینئر وکلاء، لا فرموں، بین الاقوامی تنظیموں، این جی اوز، پی ایس یوز ، کارپوریٹ ہاؤسز، کمیشنوںوزارتوں، ریاستی محکموں وغیرہ کے ساتھ انٹرن شپ کرنے کی سہولت فراہم کراتے ہوئے کام کی جگہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرائی جائے اور طلبا کو قانون کی گہری معلومات حاصل ہو۔
مرکزی حکومت قانون کے طلبا کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا بھی اہتمام کرتی ہے جس کا مقصد انھیں واقف کرانا اور حکومت کے کام ، تحقیق اور حوالہ دینے کے کام، قانون کے مختلف مخصوص شعبوں جیسے آئینی اور انتظامی قانون ، فنانس سیکٹر کے قوانین، اقتصادی قوانین، لیبر قوانین، نقل و حمل، ثالثی اور معاہدہ قانون وغیرہ میں قانونی مشورے کے شعبے میں ان کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ ن ا۔
(2023۔03۔24)
U- 3338
(Release ID: 1911112)
Visitor Counter : 130