قانون اور انصاف کی وزارت
فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کا جائزہ
Posted On:
24 MAR 2023 6:21PM by PIB Delhi
قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2018 کے مطابق، مرکزی حکومت اکتوبر 2019 سے 1023 فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس (ایف ٹی ایس سیز) کے قیام کے لیے ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو نافذ کر رہی ہے جس میں 389 بچوں کی جنسی جرائم سے بچاؤ کی خصوصی عدالتیں (ای-پوکسو)، عصمت دری اور پوکسو ایکٹ سے متعلق معاملات کے جلد نمٹانے کے لیے عدالتیں شامل ہیں۔یہ اسکیم، ابتدائی طور پر، دو مالی برسوں 20۔2019 اور 21-2020 میں پھیلی ہوئی ایک سال کی مدت کے لیے تھی۔ پروجیکٹ کی کل لاگت 767.25 کروڑ روپے تھی، 474 کروڑ روپے مرکزی حصہ کے طور پر نربھیا فنڈ سےفراہم کیے گیے۔ اسکیم کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا کام نیشنل پروڈکٹیوٹی کونسل نے انجام دیا، جس نے اسکیم کو 2 سال تک جاری رکھنے کی سفارش کی۔
کابینہ نےمرکزی حصے کے طور پر 971.70 کروڑ روپے سمیت 1572.86 کروڑ روپے کے بجٹ خرچ کے ساتھ اس اسکیم کو 31 مارچ 2023 تک جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ ہائی کورٹس کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات کے مطابق 764 ایف ٹی ایس سیز ، 411 خصوصی پوکسو عدالتوں سمیت 28 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کام کر رہی ہیں جنہوں نے 31 جنوری 2023 تک 1,44,000 سے زیادہ مقدمات کو نمٹا دیا ہے 1,98,563 مقدمات ان عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ 28 ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں نے اس اسکیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔ 21 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں ایف ٹی ایس سیز مکمل طور پر کام کر رہے ہیں، 7 ریاستوں میں ایف ٹی ایس سیز جزوی طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ 3 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں یعنی اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور انڈو مان و نکوبارجزائرکا ابھی اس سکیم میں شامل ہونا باقی ہے۔ اسکیم کے آغاز سے لے کر 31 مارچ 2023 تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں 633.7 کروڑ روپے جاری کیے گیے ہیں۔
اسکیم کو مزید جاری رکھنے کے لیے، پہلے قدم کے طور پر، خواتین اور بچوں کی حفاظت اور تحفظ کی بنیادی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے) کے ذریعے ایف ٹی ایس سیز کا تھرڈ پارٹی ایولیوایشن کرایا گیا جس نے دیگرباتوں کے ساتھ اسکیم کو جاری رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ ن ا۔
U- 3339
(Release ID: 1911108)
Visitor Counter : 134