عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے رام نگر میں ضلعی انتظامیہ اور پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ 'عوامی دربار' کا انعقاد کیا، لوگوں کے مسائل کو سنا، ضلع انتظامیہ کو موقع پر جلد از جلدان کے حل کی ہدایت کی


تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ عوام کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ 'عوامی درباروں' کا انعقاد ضلع ہیڈ کوارٹر کے باہر کیا جا رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ضلع انتظامیہ، حکمرانی  کوعوام کی دہلیز پر لانا موجودہ حکومت میں ہی ممکن ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پلاسیان سے پنجیر رام نگر (مرحلہII) تک 283.00 لاکھ کی لاگت سے بنائی گئی سڑک کا ای-افتتاح کیا

ڈاکٹر سنگھ نےپی ایم جی ایس وائی کے تحت  سڑکوں کی تعمیر میں پہلے نمبر پر آنے اور موجودہ مالی سال میں 94 فیصد فنڈ کا استعمال کرنے  کے لیے ادھم پور ضلع انتظامیہ کی ستائش کی

Posted On: 25 MAR 2023 8:30PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ قائم کردہ رواج سے انحراف کرتے ہوئے، انہوں نے ضلع ہیڈکوارٹر کے باہر ضلع انتظامیہ اور پی آر آئی کے نمائندوں کے ساتھ براہ راست عوام کے مسائل سننے کے لیے  'عوامی دربار' منعقد کرنے کی ایک نئی روایت متعارف کرانے کی کوشش کی ہے، تاکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ موقع پر ہی انہیں حل کیا جا سکے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات ادھم پور ضلع ہیڈکوارٹر کے باہر رام نگر میں ایک عوامی دربار میں شرکت کرتے ہوئے کہی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ کوشش رہی ہے کہ انتظامیہ کو عوام کی دہلیز پر لایا جائے اور ان کے مسائل سنے جائیں تاکہ موقع پر ہی ان  کے مسائل کا حل کیا جا سکے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہا کہ اس تاریخی قدم کے ساتھ، حکمرانی  کو ضلع کے دور دراز  علاقوں تک پہنچایا گیا ہے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ترقی کو ملک کے دور دراز  علاقوں تک پہنچایا گیا ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، جن علاقوں کو سابقہ حکومتوں میں نظر انداز کیا گیا تھا وہ اب ملک کے لیے ترقی کا نمونہ بن گئے ہیں، جس کی بہترین مثال جموں و کشمیر کا ادھم پور ضلع ہے۔ جو پی ایم جی ایس وائی کے تحت سڑکوں کی تعمیر میں پہلے نمبر پر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I7U0.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، دیویکا پروجیکٹ پر کام کیا گیا ہے، منتلائی میں مربوط سیاحتی سہولیات ،بشمول یوگا سینٹر اور آیوروید کمپلیکس تکمیل کے قریب ہے اور مانسر، سورنسر جھیلوں کو مذہبی سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

میٹنگ کے دوران موجود پی آر آئی کے نمائندوں نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے حلقے کی ترقی کے لیے کیے گئے کاموں بشمول  ادھم پور ضلع کے دور دراز علاقوں تک سڑکوں کی تعمیر، شاہراہوں کی تعمیر، ضلع میں کیندریہ ودیالیوں، جی ایم سی، ڈگری کالجوں کا قیام، جے جے ایم، دیہی ترقی، پی ڈبلیو ڈی وغیرہ کے تحت کئے گئے مختلف کاموں کی ستائش کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LZA0.jpg

'عوامی دربار' کے دوران، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پی ایم جی ایس وائی  کے تحت سڑکوں کی تعمیر اور موجودہ مالی سال کے تحت 94 فیصد فنڈز کا استعمال کرنے  کے لیے ضلع ادھم پور کو ایک بار پھر ملک بھر میں نمبر ایک ضلع ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔

پروگرام کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پلاسیان سے پنجیر رام نگر (مرحلہ II) تک 283.00 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی گئی سڑک کا بھی افتتاح کیا۔

پروگرام کے دوران موجود دیگر افراد میں ادھم پور ڈی ڈی سی چیئرپرسن جناب لال چند ،  ادھم پور کی  ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا ، رام نگر میونسپل کونسل کی  صدر محترمہ  بنتی دیوی کے علاوہ بی ڈی سی، ڈی ڈی سی ممبران، سرپنچ اور ضلع انتظامیہ کے افسران شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3306

 


(Release ID: 1911015) Visitor Counter : 132


Read this release in: English