وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بی آر او نے 138 دنوں کے ریکارڈ وقت میں لیہ-منالی کی اسٹریٹجک  شاہراہ کھولی

Posted On: 25 MAR 2023 8:21PM by PIB Delhi

بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) نے  اسٹریٹجک طور پر اہمیت کی  حامل لیہ-منالی شاہراہ (این ایچ 3) کو 25 مارچ، 2023 کو 138 دنوں کے ریکارڈ وقت میں کھول دیا ہے۔ پچھلے سال بی آر او کو اس شاہراہ کو نقل و حمل کے لیے کھولنے میں 144 دن لگے تھے۔ یہ منالی کے راستے لداخ کو بقیہ ہندوستان سے جوڑنے والی 427 کلومیٹر لمبی ایک اسٹریٹجک شاہراہ ہے۔ اس  کی لداخ کے اندرونی علاقوں میں مسلح افواج اور ان کی  رسد کی آمد و رفت میں خاص اسٹریٹجک اہمیت ہے۔ ساتھ ہی یہ لداخ کے لوگوں کو ہندوستان سے جوڑتی ہے۔ یہ شاہراہ 422 کلومیٹر لمبی سرینگر-کرگل-لیہ شاہراہ (این ایچ-1 ڈی) کا ایک متبادل راستہ ہے، جسے 16 مارچ، 2023 کو بارڈر روڈ آرگنائزیشن کے ذریعے کھولا گیا تھا۔ بی آر او نے نمو-پدم-دارچ میں 16580 فٹ کی بلندی پر واقع شنکولا درہ کو بھی 23 مارچ، 2023 کو 55 دنوں کے ریکارڈ وقت میں کھول دیا ہے۔

لیہ-منالی شاہراہ عام طور پر سردیاں آنے کے ساتھ ہی نومبر کے آخر سے بند ہو جاتی ہے اور مارچ میں جا کر کھلتی ہے۔ لداخ میں بی آر او فرنٹ لائن پروجیکٹ ہمانک اور ہماچل پردیش میں پروجیکٹ دیپک کے ذریعے پوری 427 کلومیٹر سڑک کی برف کو صاف کر دیا گیا ہے۔ یہ  چنوتی بھرا آپریشن ماہر افرادی قوت اور جدید ترین مشینوں سے لیس دو الگ الگ ٹیموں کے ذریعے سڑک کے دو کنارے سے شروع کیا گیا۔ ہماچل پردیش کے سرچو میں دو برف ہٹانے والی ٹیموں کے ایک عام نقطہ پر پہنچنے کے ساتھ ہی وہاں ایک ’گولڈن ہینڈشیک‘ تقریب منعقد کی گئی، تاکہ شاہراہ کے کھلا ہونے کا اعلان کیا جا سکے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3303


(Release ID: 1910904) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi