امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
دالوں کی افراط زر کی شرح فروری 2023 میں 4.09 فیصد تھی جو کہ کنزیومر فوڈ پرائس انڈیکس سے کم ہے
Posted On:
23 MAR 2023 6:01PM by PIB Delhi
امور صارفین ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ شماریات کی وزارت اور پروگرام کے نفاذ کے ذریعے سامنے آنے والے کنزیومر فوڈ پرائس انڈیکس (سی ایف پی آئی) سے پیمائش کردہ خوردہ اشیائے خوردونوش کی افراط زر ستمبر 2022 میں 8.60 فیصد سے کم ہو کر فروری 2023 میں 5.95 فیصد رہ گیا ہے۔ فروری 2023 میں دالوں کی افراط زر کی شرح 4.09 فیصد تھی جو (سی ایف پی آئی) سے کم ہے۔
امور صارفین کا محکمہ ملک بھر میں قیمتوں کی اطلاع دینے والے 482 مراکز سے خوراک اور شہری سپلائی کے ریاستی محکموں کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر ضروری غذائی اجناس کی خوردہ اور تھوک قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔ غذائی اجناس کی قیمتیں مختلف عوامل سے متاثر ہوتی ہیں جیسے پیداوار، فصل کی آمد میں موسم کا دخل، سپلائی چین لاجسٹکس، موسمی حالات وغیرہ۔ بفر سے اسٹاک ریلیز کرنے کے لئے مناسب مداخلت برآمد اور درآمد کی پالیسی وغیرہ کے تعلق سے قیمتوں کی روزانہ کی رپورٹ اور اشارے قیمت کے رجحانات کا درست تجزیہ کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع س۔ ن ا۔
U-3244
(Release ID: 1910286)
Visitor Counter : 97