ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلویز نے علاقائی کھانوں/ترجیحات، موسمی پکوانوں کی اشیاء پیش کرنے  کے سلسلے میں پہل قدمیاں  کی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2023 5:41PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرن اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی ریلویز (آئی آر) نے علاقائی کھانوں/ترجیحات، موسمی پکوانوں کی اشیاء پیش کرنے کے سلسلے میں  پہل قدمیاں  کی ہیں۔  بھارتی ریلویز (آئی آر) نے مسافروں کے مختلف گروپوں کی ترجیحات کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء اور آئی آر پر ٹرینوں میں کیٹرنگ سروسز کے مینو میں صحت کے کھانے کے اختیارات جیسے جین افراد کے لئے کھانے، ذیابیطس کے شکار افراد کے لئے کھانے،بچوں کے لئے کھانے وغیرہ کے مینو  کو بھی متعارف کرایا ہے۔

مینو یعنی کھانے کی فہرست پر نظر ثانی کی کچھ جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

مینو موجودہ  قیمت کو متاثر کیے بغیر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

علاقائی کھانے کی ترجیحات میں ڈالما، گجراتی کاٹھی میتھی کڑھی، ماچھیر جھول، مچھلی کی کری، سانبھر وغیرہ جیسے علاقائی کھانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

باجرے کی اشیاء میں راگی لڈو، راگی کچوری، راگی اڈلی، راگی دوسا (مسالہ)، راگی اتپم وغیرہ جیسی چیزیں شامل ہیں۔

ذیابیطس کے شکار افراد اور جین  افراد کی کھانے کی فہرست کو متعارف کیا گیا ۔

دو نمکین اشیاء کو کم کر کےایک آئٹم کر دیا گیا ہے اور راجدھانی/ شتابدی/ دورنتو کے سیکنڈ  کلاس اے سی/تھرڈ کلاس اے سی/ اور سی سی  ٹرینوں میں سینڈوچ متعارف کرایا گیا ہے۔

موسمی خشک سبزیوں کو متعارف کیا گیا ہے

چینی کے صحت کے ایک بہتر صحت مند  متبادل کے طور پر گڑ کے پاؤڈر اور شہد کے  پاؤچ کو متعارف کیا گیا ہے۔

سال 2023 "موٹے اناج  کا بین الاقوامی سال" ہے۔ انڈین ریلویز  نے ٹرینوں میں مسافروں کو پیش کی جانے والے کھانے کی اشیا  میں باجرے سے بنی کھانے کی اشیاء جیسے باجرے کے لڈو، باجرے کی کچوری، باجرے کی کھچڑی، باجرے کا دالیہ، باجرے کے بسکٹ، راگی اڈلی، راگی ڈوسا (مسالہ)، راگی اُتپم وغیرہ متعارف کرائے ہیں۔

نئے تبدیل شدہ کھانوں کی اس فہرست کو ٹرینوں میں بالترتیت ٹرینوں میں26 جنوری 2023 سے متعارف کرایا گیا ہے ۔یہ  آئی آر  کی یہ مسلسل کوشش ہے کہ ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو ان کی ضرورت اور آراء کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء دستیاب کرائی  جائیں۔

 

ش ح۔ش م - ج

Uno-3233


(ریلیز آئی ڈی: 1910277) وزیٹر کاؤنٹر : 101
یہ ریلیز پڑھیں: English