سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  کی باز آباد کاری  سے متعلق  کونسل  کے ذریعہ  ویب تک رسائی کے موضوع پر 21 مارچ 2023 سے 23 مارچ 2023 تک تین روزہ ورک شاپ


معذور افراد  کے لئے ساز گار ڈیجیٹل پلیٹ فارم   کےموضوع پر توجہ مرکوز

ورکشاپ کا مقصد سوشل میڈیا تک رسائی سمیت ڈیجیٹل رسائی کے بنیادی اصولوں کا علم اور بیداری  فراہم کرنا ہے

ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری اور آر سی آئی چیئرپرسن، جناب راجیش اگروال نےورکشاپ کا افتتاح کیا

Posted On: 23 MAR 2023 10:45PM by PIB Delhi

ورکشاپ کا مقصد سافٹ ویئر ڈویلپرز کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مزید معذور افراد  کے لیے سازگار بنانے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد کرنا تھا۔

ورکشاپ کا افتتاح ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری اور آر سی آئی چیئرپرسن، جناب راجیش اگروال نے21 مارچ 2023 کو کیا۔جس کے بعد مختلف معروف ایجنسیوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء اور تربیت حاصل کرنے والوں کے لیے خیر مقدمی کلمات پیش کیے گئے۔ اس تصدیق شدہ تربیتی پروگرام کا مقصد بیداری پیدا کرنا اور ڈیجیٹل رسائی کے بنیادی اصولوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے جس میں رسائی کے روڈ میپ اور اس میں شامل طریقہ کار، قابل رسائی دستاویزات بنانا، سوشل میڈیا تک رسائی وغیرہ شامل ہیں۔

  اجلاس  کے نامور مقررین میں جناب امر جین، مشن ایکسیبلٹی کے شریک بانی جناب راہول بجاج، جناب دھننجے بھولے، سری نواسو چکرورتھولا، جناب دیپندر منوچا اور زاویئرز ریسورس سنٹر فار دی ویژولی چیلنجڈکے جناب سشیل اور شیزان شامل ہیں۔

اس ورکشاپ میں شرکت سرکاری اور غیر سرکاری ڈومین کے اسپیکٹرم میں الگ الگ ہیں ، جس میں ڈی ای پی ڈیبلو ڈی کے مختلف قومی اداروں بشمول مختلف اداروں کے نجی ویب ڈویلپرز وغیرہ کی شرکت شامل ہے۔

آج اختتامی اجلاس تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

 

ش ح۔ش  م  - ج

Uno-3227


(Release ID: 1910254)
Read this release in: English