شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈ کے اخراجات

Posted On: 23 MAR 2023 4:23PM by PIB Delhi

ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کے تحت معزز اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز) ترقیاتی کاموں کی اپنی سفارشات براہ راست اپنے متعلقہ نوڈل ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کو بھیجتے ہیں اور متعلقہ ریاست، مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں اور ایم پی ایل اے ڈی ایس کے  رہنما خطوط کے مطابق انتظامی، مالی اور تکنیکی قوانین کے مطابق ضلعی حکام ان پر عمل درآمد کرتے ہیں۔  ایم پی ایل اے ڈی ایس فنڈز کے اخراجات کی تفصیلات ضلعی حکام کے ذریعے اندراج  کردہ/ فراہم کردہ ڈیٹا کی دستیابی کے مطابق، وزارت کی ویب سائٹ www.mplads.gov.in پر پبلک ڈومین میں ہیں۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کی طرف سے ایم پی ایل اے ڈی سکیم کے تحت فنڈز کا اجراء، ایک مسلسل عمل ہے اور یہ فنڈ سے متعلقہ معیار کو پورا کرنے اور ایم پی ایل اے ڈی ایس کے رہنما خطوط میں بیان کردہ ہدایات ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کے ذریعے فنڈ سے متعلقہ دستاویزات جمع کروانے سے مشروط ہے۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔

******

(ش ح۔ ع ح  (

U. No. : 3225


(Release ID: 1910247) Visitor Counter : 124


Read this release in: English