وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت ثقافت ہندوستان کی مالامال اور متنوع ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے ’عالمی مشغولیت اسکیم‘ کے ذریعے بیرون ملک ہندوستانی لوک فن اور ثقافت کو فروغ دیتی ہے

Posted On: 23 MAR 2023 5:59PM by PIB Delhi

شمال مشرقی علاقہ کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں  بتایا کہ وزارت ثقافت عالمی مشغولیت اسکیم کے ذریعے بیرون ملک ہندوستانی لوک فنون اور ثقافت کو فروغ دیتی ہے جس کے تحت دوسرے ممالک میں ہندوستان کے تہواروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں لوک فن اور دیگر ثقافتی تقریبات جیسے نمائشیں/رقص/موسیقی/تھیٹر/فلم اور فوڈ فیسٹیول، یوگا ایونٹس اور شمال مشرقی ہندوستان کی  مالامال اور متنوع ثقافت وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔

وزارت ثقافت ہند-غیر ملکی دوستی ثقافتی سوسائٹیز کو پوری دنیا میں شمال مشرقی ہندوستان سمیت ہندوستان کی بھرپور اور متنوع ثقافت کو فروغ دینے کے لیے پروگراموں اور سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے مالی امداد فراہم کرتی ہے۔

نوجوان باصلاحیت فنکاروں کو ایوارڈ، گرو ششیہ پرمپارا، تھیٹر کے احیاء، تحقیق اور دستاویز، شلپگرام، اوکٹیو اور قومی ثقافتی تبادلے کے پروگرام جیسی اسکیمیں شمال مشرق میں بھی لاگو ہیں۔ اوکٹیو ایک خاص اسکیم ہے جو شمال مشرقی علاقوں میں لاگو ہے۔

یووا سنگم پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں شمال مشرقی ریاستوں کے 11 اعلیٰ تعلیمی ادارے دوسری ریاستوں کے 14 سے منسلک ہیں۔

  اس پروگرام کے تحت،8 شمال مشرقی ریاستوں اور دیگر ریاستوں کے درمیان نوجوانوں (کالج/یونیورسٹی کے طلباء اور 18-30 سال کی عمر کے کیمپس سے باہر کے نوجوان) کے نمائشی دوروں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان دوروں کے دوران نوجوانوں کو پانچ وسیع شعبوں - پریٹن (سیاحت)، پرمپرا (روایات)، پرگتی (ترقی)، پرودیوگک (ٹیکنالوجی) اور پاراسپر سمپرک (عوام سے لوگوں کا رابطہ) کے تحت کثیر جہتی نمائش دی جاتی ہے۔

**********

ش ح۔ ع ح۔ ف ر

U. No.3221



(Release ID: 1910217) Visitor Counter : 88


Read this release in: English