مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سیپٹک ٹینکوں کی تعمیر
Posted On:
23 MAR 2023 6:34PM by PIB Delhi
تمام ریاستوں میں یکم اکتوبر، 2 کو شروع کیے گئے سوچھ بھارت مشن – اربن (ایس بی ایم-یو) 0.1 کے تحت سیپٹک ٹینکوں کی تعمیر قابل قبول جزو نہیں ہے۔ ایک لاکھ سے کم آبادی والے شہری بلدیاتی اداروں (یو ایل بی) کے لیے مستعمل پانی کے انتظام کے لیے ایس بی ایم-یو 2021.2 کے تحت استعمال شدہ پانی کے انتظام (یو ڈبلیو ایم) کا ایک نیا جزو شامل کیا گیا ہے۔ یو ڈبلیو ایم جزو کے تحت تمام ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دینے کے لیے مرکزی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے:
• سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پیز)/ ایس ٹی پی-کم-فیکل کیچڑ ٹریٹمنٹ پلانٹس ایف ایس ٹی پی کا قیام؛ استعمال شدہ پانی کے ٹیرٹمنٹ کے لیے،
• پمپنگ اسٹیشنوں کی فراہمی اور ایس ٹی پی تک پمپنگ مین / گریویٹی مین سمیت انٹرسیپشن اور ڈائورژن (آئی اینڈ ڈی) ڈھانچے بچھانا اور
• مناسب تعداد میں سیپٹک ٹینک کو صاف کرنے والے آلات حاصل کرنا۔
یہ جانکاری ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 3209
(Release ID: 1910146)
Visitor Counter : 134