خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ناسا اور اسرو نے مشترکہ طور پر تقریباً 470 کروڑ روپے کی لاگت سے نیسار یعنی ناسا- اسروسینتھیٹک اپرچر راڈار نام کے ارضیاتی علوم کا ایک سیٹلائٹ تیار کیا ہے


ڈوئل فریکوئنسی (ایل اور ایس بینڈ) ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ کی ڈیزائننگ، تیاری اور عملی آغاز کے علاوہ ایل اور ایس بینڈ مائیکروویو ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے نئے ایپلی کیشنز کے شعبوں کو تلاش کرنا اور خاص طور پر سطح کی خرابی کے مطالعے، زمینی بایوماس ڈھانچہ، قدرتی وسائل کی نقشہ سازی وغیرہ اس سٹلائیٹ مشن کے مقاصد ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 23 MAR 2023 3:28PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی اورارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) اور انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے مشترکہ طور پر نیسار یعنی ناسا- اسروسینتھیٹکاپرچر راڈار نام کا ارضیاتی علوم کا ایک سیٹلائٹ تیار کیا ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈوئل فریکوئنسی (ایل اور ایس بینڈ) ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ کی ڈیزائننگ، تیاری اور عملی آغاز کے علاوہ ایل اور ایس بینڈ مائیکروویو ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے نئے ایپلی کیشنز کے شعبوں کو تلاش کرنا اور خاص طور پر سطح کی خرابی کے مطالعے، زمینی بایوماس ڈھانچہ، قدرتی وسائل کی نقشہ سازی اور نگرانی اور برف کی چادروں کی حرکیات سے متعلق مطالعہ، گلیشیئرز جنگلات، تیل سلک وغیرہ  اس سٹلائیٹ مشن کے مقاصد ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ سیٹلائٹ کو I-3 کے بس کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے اور ایس اے آر کے لیے شناخت کردہ آلہ جدید سویپ ایس اے آر تکنیک پر مبنی ہے جو وسیع پٹی اور ہائی ریزولوشن کے لیے پولی میٹرک کنفیگریشن میں ایل اور ایس بینڈ دونوں میں ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ خلائی جہاز 12 دن کے ریپیٹ سائیکل کے لیے 98.4 ڈگری کے جھکاؤ کے ساتھ 747 کلومیٹر کے سورج کے ہم آہنگ مدار میں زمین کا چکر لگائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ناسا جہاں ایل اور ایس بینڈ ایس اے آر پے لوڈ فراہم کر رہا ہے وہیں ہائی پریسیزن جی پی ایس اور 12 ایم انفریبل اینٹینا اسرو ایس بینڈ ایس اے آر پے لوڈ، خلائی جہاز اور لانچنگ کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اسرو کی طرف سے نیسار سیٹلائٹ  پر فروری 2023 تک ہونے والے کل اخراجات 469.40 کروڑ روپے ہیں۔  اس میں لانچنگ کی لاگت شامل نہیں۔

******

U.No: 3195

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1909992) Visitor Counter : 121


Read this release in: English , Tamil