وزارت خزانہ
پنشن کے قومی نظام (این پی ایس) کے تحت، 60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین کی تعداد 567116 ہے
Posted On:
20 MAR 2023 7:43PM by PIB Delhi
پنشن سے متعلق فنڈ کی انضباطی اور ترقیاتی اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) کے ذریعہ فراہم اطلاع کے مطابق، پنشن کے قومی نظام، (این پی ایس) کے تحت 60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین کی تعداد 567116 ہے۔ خزانے کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کسان راؤ کراڈ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
ان میں وہ مستفیدین بھی شامل ہیں، جو 60 سال سے زیادہ عمر کے ہونے کے بعد این پی ایس کے تحت تعاون کر رہے ہیں اور جو 60 سال کی عمر کے ہونے کے بعد این پی ایس سے باہر ہو گئے ہیں اور سالانہ وظیفہ حاصل کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ان مستفیدین کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات ، ضمیمہ اے میں پیش کی گئی ہیں۔
****
ش ح۔ ش ر۔ک ا
(Release ID: 1909885)
Visitor Counter : 96