سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نجی شعبے میں پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن
Posted On:
22 MAR 2023 4:50PM by PIB Delhi
پرائیویٹ سیکٹریعنی نجی شعبے میں مثبت کارروائی کے لئےکوآرڈینیشن کمیٹی کی اب تک 9 میٹنگیں منعقد ہوئیں۔
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ سے متعلق محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے مطابق،وزیراعظم کے دفتر نے نجی شعبے میں مثبت کارروائی کے لئے ایک رابطہ کمیٹی 2006 میں قائم کی تھی۔ ڈی او پی ٹی کے سکریٹری، ایس جے اینڈ ای کے سکریٹری (قبائلی امور) اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری اس کمیٹی کے رکن ہیں۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کمیٹی کو سکریٹریٹ کی جانب سے مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ رابطہ کمیٹی کے اب تک 9 اجلاس ہوچکے ہیں۔ رابطہ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں کہا گیا تھا کہ مثبت کارروائی کے معاملے پر پیش رفت حاصل کرنے کا بہترین طریقہ، صنعت کی طرف سےبذات خود رضاکارانہ کارروائی ہے۔
اسی مناسبت سے، اپیکس انڈسٹری ایسوسی ایشنز یعنی کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) ، فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف آئی سی سی آئی)، ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (اے ایس ایس او سی ایچ اے ایم) اور دلت انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ڈی آئی سی سی آئی)نے اپنی ممبر کمپنیوں کے لئے رضاکارانہ ضابطہ اخلاق( وی سی سی) تیار کیا ہے، جس میں تعلیم، ملازمت اور انٹرپرینیورشپ یعنی صنعت کاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ سب کی شمولیت حاصل کی جا سکے۔ انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ممبران کی طرف سے کئے گئے اقدامات میں، اسکالرشپ، پیشہ ورانہ تربیت، کاروباری ترقی کے پروگرام، کوچنگ وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم، نجی شعبے میں اعلیٰ عہدوں پرفائز معاشرے کے پسماندہ طبقے کے لیے ان کے پاس کوئی ڈیٹا/اعداد و شمار نہیں ہیں۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے۔
****
ش ح۔ ع م۔ک ا
(Release ID: 1909863)
Visitor Counter : 132