سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
خانہ بدوش اور غیر مشتہر کردہ قبائل
Posted On:
22 MAR 2023 4:52PM by PIB Delhi
- سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزیر مملکت جناب سشری پرتیما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
- غیر مشتہر کردہ برادریوں (ڈی این ٹی کمیونٹیز ) کواقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم (ایس ای ای ڈی) اگلے 5 برسوں کے لیے 200 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ساتھ 2022 میں شروع کی گئی۔
او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے اعلیٰ درجے کی اسکولی تعلیم اور اعلیٰ درجے کی کالج کی تعلیم کی مرکزی سیکٹر اسکیم ،سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کے ذریعے نافذ کی جارہی ہے۔
حکومت ہند کی طرف سے فروری 2014 میں غیر مشتہر کردہ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کے لیے ایک قومی کمیشن (این سی ڈی این ٹی) تشکیل دیا گیا تھا، تاکہ غیر مشتہر کردہ ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوشوں سے تعلق رکھنے والی ذاتوں کی ریاستی فہرست تیار کی جا سکے ۔ این سی ڈی این ٹی نے اپنی رپورٹ 08.01.2018 کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں کل 1235 کمیونٹیز کی شناخت غیر مشتہر کردہ اور خانہ بدوش کمیونٹیز کے طور پر کی گئی ہے، جن کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
وزارت نے 16.02.2022 کو ڈی این ٹی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے ’’غیر مشتہر کردہ برادریوں کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانے کے لئے اسکیم (ایس ای ای ڈی) ‘‘ کا آغاز کیا ہے جس کی کل لاگت اگلے پانچ سالوں کے لیے 200 کروڑ روپے ہے ، جس کے مندرجہ ذیل چار اجزاء ہیں:-
(i) ڈی این ٹی امیدواروں کے لیے اچھے معیار کی کوچنگ فراہم کرنا تاکہ وہ مسابقتی امتحانات میں شرکت کر سکیں،
(ii) ان کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے لیے،
(iii) کمیونٹی کی سطح پر ذریعہ معاش کی پہل کی سہولت فراہم کرنا۔ اور
(iv) ان کمیونٹیز کے افراد کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کرنا۔
اس کے علاوہ، یہ وزارت ڈی این ٹی کمیونٹیز کی بہبود کے لیے درج ذیل اسکیمیں بھی نافذ کر رہی ہے:-
- اوبی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ کی مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم
- اوبی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم
- iii. اوبی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے اعلیٰ درجے کی اسکولی تعلیم کی مرکزی سیکٹر اسکیم (نئی پہل قدمی)۔
- iv. اوبی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے اعلیٰ درجے کی کالج کی تعلیم کی مرکزی سیکٹر اسکیم۔ (نئی پہل قدمی)۔
خانہ بدوش اور غیر مشتہرکردہ قبائل کی بہبود کے لیے ایک قومی کمیشن برائے غیرمشتہر کردہ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل (این سی ڈی این ٹی) حکومت ہند نے فروری 2014 میں تشکیل دیا تھا۔ این سی ڈی این ٹی نے اپنی رپورٹ 08.01.2018 کو پیش کی۔ این سی ڈی این ٹی نے مختلف سرگرمیاں انجام دی ہیں جن میں، غیرمشتہر کردہ ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش کمیونٹیز کی فہرست کی تیاری، کمیونٹی لیڈروں اور این جی اوز کے ساتھ بات چیت، فیلڈ وزٹ، شکایات کی درخواستوں کا تجزیہ اور موصول ہونے والی دستاویزات وغیرہ شامل ہیں۔ کمیشن نے یہ بھی سفارش کی کہ ان کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ اقدامات کیے جائیں ۔
ضمیمہ-I
خانہ بدوش اور غیر مشتہرکردہ کمیونٹیز کی فہرست
نمبرشمار
|
ریاست
|
خانہ بدوش برادریاں
|
|
غیر مشتہر کردہ برادریاں
|
|
|
|
1
|
انڈمان اور نیکوبار جزائر
|
6
|
|
1
|
2
|
آندھرا پردیش
|
34
|
|
26
|
3
|
اروناچل پردیش
|
1
|
|
0
|
4
|
آسام
|
0
|
|
0
|
5
|
بہار
|
50
|
|
3
|
6
|
چندی گڑھ
|
31
|
|
2
|
7
|
چھتیس گڑھ
|
17
|
|
11
|
8
|
دادر اور نگر حویلی
|
4
|
|
0
|
9
|
دمن اور دیو
|
4
|
|
0
|
10
|
این سی ٹی آف دہلی
|
26
|
|
29
|
11
|
گوا
|
2
|
|
0
|
12
|
گجرات
|
52
|
|
13
|
13
|
ہریانہ
|
35
|
|
14
|
14
|
ہماچل پردیش
|
41
|
|
0
|
15
|
جموں و کشمیر
|
14
|
|
0
|
16
|
جھارکھنڈ
|
39
|
|
5
|
17
|
کرناٹک
|
76
|
|
85
|
18
|
کیرالہ
|
21
|
|
1
|
19
|
لکشدویپ
|
0
|
|
0
|
20
|
مدھیہ پردیش
|
31
|
|
20
|
21
|
مہاراشٹر
|
40
|
|
14
|
22
|
منی پور
|
0
|
|
0
|
23
|
میگھالیہ
|
2
|
|
0
|
24
|
میزورم
|
2
|
|
0
|
25
|
ناگالینڈ
|
0
|
|
0
|
26
|
اوڈیشہ
|
31
|
|
11
|
27
|
پڈوچیری
|
13
|
|
0
|
28
|
پنجاب
|
23
|
|
9
|
29
|
راجستھان
|
29
|
|
13
|
30
|
سکم
|
5
|
|
0
|
31
|
تملناڈو
|
60
|
|
68
|
32
|
تلنگانہ
|
36
|
|
36
|
33
|
تریپورہ
|
14
|
|
0
|
34
|
اتر پردیش
|
18
|
|
31
|
35
|
اتراکھنڈ
|
21
|
|
25
|
36
|
مغربی بنگال
|
32
|
|
8
|
|
کل میزان
|
810
|
|
425
|
ماخذ:غیر مشتہر کردہ ، خانہ بدوش اورنیم خانہ بدوش قبائل کے لئے قومی کمیشن کی رپورٹ ، جو دسمبر 2017 میں داخل کی گئی ۔
**********
ش ح۔ س ب۔ ف ر
U. No.3168
(Release ID: 1909854)
Visitor Counter : 127