سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے پی ایس سی کے تحت بجٹی اختصاصات

Posted On: 22 MAR 2023 4:47PM by PIB Delhi

مالی سال 23-2022 میں کل بجٹی اختصاص میں سے ڈی اے پی ایس سی کے لئے بجٹ کی 15.74 فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔

گزشتہ پانچ سال  میں اسکیم کے کُل اختصاص میں سے ڈی اے پی ایس سی کے لئے بجٹی اختصاص کے کُل فیصد کی سال کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

( کروڑ روپے میں)

نمبر شمار

سال

کُل بجٹی اختصاص

ڈی اے پی ایس سی

اختصاص

ڈی اے پی ایس سی کیلئے بجٹی اختصاص کا کُل فیصد

1

2018-19

288655.68

56618.25

19.61 %

2

2019-20

426245.23

81340.74

19.08 %

3

2020-21

456973.21

83256.62

18.22 %

4

2021-22

881102.76

126339.45

14.34 %

5

2022-23

904541.09

142342.36

15.74 %

فلاح و بہبود سے متعلق اسکیموں کے نفاذ کے لئے نیتی آیوگ ڈی اے پی ایس سی کے تحت بجٹ کے فنڈس کو مختص کرتا ہے۔ اس کے تحت درج فہرست ذاتوں، ایس سیز اور درج فہرست قبائل، ایس ٹیز کی سماجی و اقتصادی اور تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد سے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی شرکت کو یقینی بنایا جانا ہے۔ اب یہ متعلقہ وزارتوں اور متعلقہ محکموں کا خصوصی اختیار ہے کہ وہ اپنی متعلقہ اسکیموں کے تحت نیتی آیوگ کے ذریعہ مختص کردہ فنڈس کو مزید ازسرنو مختص کریں۔

ڈی اے پی ایس سی کے تحت اختصاص کا فیصد، درج فہرست ذاتوں کی کُل آبادی کے فیصد کے تناسب سے طے کیا جاتا ہے۔ نیتی آیوگ کی رہنما ہدایات کے مطابق ، مختص کی جانے والی رقومات ، آبادی کے تناسب کی 50 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہئے۔ یا کم از کم ملک کی درج فہرست ذاتوں، ایس سیز اور درج فہرست قبائل ایس ٹیز کی آبادی کے تناسب سے ، اس میں جو بھی زیادہ ہو، طے کی جانی چاہئے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔

****

ش ح۔ ع م۔ک ا


(Release ID: 1909839) Visitor Counter : 81
Read this release in: English