زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

پرالی جلانے سے متعلق نئی پہل

Posted On: 21 MAR 2023 6:11PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ آئی سی اے آر- ہندوستانی زرعی تحقیقی ادارہ (آئی اے آر آئی)، نئی دہلی نے ایک مائکروبیل کنسورشیم پوسا ڈیکمپوزر تیار کیا ہے تاکہ جائے کار پر پرالی کی فوری طور پرگلایا جاسکے۔

اس پروڈکٹ کے چار کیپسول کو25 ایل  رقیق مرکبات  تک  بڑھایا جا سکتا ہے جسے 500 ایل  تک پتلا کیا جاتا ہے اور 5سے6 ٹن دھان کے بھوسے والے کمبائن سے کٹے ہوئے چاول کے کھیت کے 1.0 ہیکٹر پر لاگو کیا جاتا ہے۔اس کے افزو استعمال کے بعد ، مائکروبیل ڈیکمپوزر اور بھوسے کو مشینی دخل اندازیوں جیسے روٹاویٹر/ ہیرو/ ریورس مولڈ بورڈ ہل  کا استعمال کرتے ہوئے برابر برابر مٹی میں ملایا جاتا ہے  اور یہ ہلکی آبپاشی (اگر کھیت خشک ہو)کے بعد ہی عمل انجام دیا جاتا ہے۔ یہ  تیزی سے دھان کے بھوسے کوگلانے کا کام کرتا ہے اور کھیت روایتی کاشت کاری (سی ٹی) کے طریقوں کے بعد 20 دنوں میں اگلی فصل کی بوائی کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

13,992 ہیکٹر رقبے پر پرالی جلانے کے خطرے والے علاقوں میں کسانوں کے کھیتوں میں زرعی فضلہ کے انتظام کے لیے پوسا ڈیکمپوزر کیپسول کٹس اور مائع کنسورشیم پرتجربہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ، ریاستی حکومتوں اور 1787.6 ہیکٹر پر محیط مختلف کرشی وگیان کیندر(کے وی کے ایس) کے تعاون سے استعمال کے لیے تیار مختلف قسم کے مرکبات پر مبنی پاؤڈرکے لیے ٹرائلز بھی کیے گئے۔ پوسا ڈیکمپوزر کو مختلف ریاستوں یعنی اترپردیش، دہلی، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، بہار، گجرات اور اتراکھنڈ میں استعمال کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ ریاستی حکومتوں اورعوامی نجی شراکتداری کی اسکیموں کے ذریعے، 2021 کے دوران 6.89 لاکھ ہیکٹر رقبہ اور 2022 کے دوران 7.70 لاکھ ہیکٹر رقبہ میں  موجود کھیتوں میں پرالی کو گلانےکا عمل انجام دیا گیا تھا۔

حکومت نے چاول کی باقیات کو تیزی سے گلانے کے لیے پوسا ڈیکمپوزر کے استعمال کے فوائد کے بارے میں مختلف مواصلاتی ذرائع سے وسیع تر تشہیر کی۔ہندوستانی زرعی تحقیقی ادارہ ، نئی دہلی،دہلی این سی آر کی  حکومت اور ہریانہ (پانی پت، فتح آباد، سونی پت)، دہلی (اجوا)، اتر پردیش (بہرائچ، سہارنپور، رائے بریلی) اور راجستھان (جھنجھونو) میں مختلف کے وی کے ایس نے پوسا ڈیکمپوزر کے افزوں استعمال کا ٹرائل کیا۔ اس کے علاوہ پوسا ڈیکمپوزر ٹیکنالوجی کا لائسنس نو دیگر اداروں کو منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ پرالی کو گلانے کے لئے اس کا افزوں استعمال ہو۔

 

*************

 

ش ح ۔ع ح ۔ م ش

U. No.3120



(Release ID: 1909479) Visitor Counter : 66


Read this release in: English