کامرس اور صنعت کی وزارتہ

محترمہ منمیت کے نندہ کو ، باضابطہ  طورپرایک کل وقت تقرری ہونے تک ، انویسٹ  انڈیاکی ایم ڈی اورسی ای او کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے

Posted On: 21 MAR 2023 9:22PM by PIB Delhi

20؍مارچ 2023کو انویسٹ انڈیا کی 32ویں بورڈکی  میٹنگ میں ، بورڈ نے مغربی بنگال کاڈر کی (سال 2000بیچ ) کی آئی اے ایس افسر ،محترمہ منمیت کے نندہ کوباضابطہ  طورپرایک کل وقتی تقرری ہونے تک ، انویسٹ انڈیاکی منیجنگ ڈائریکٹراورسی ای او (اضافی ذمہ داری ) کے طورپر تقرری کی ہے ۔ محترمہ نندہ جناب دیپک باگلا کے مستعفی ہونے کے بعد یہ عہدہ سنبھال رہی ہیں ۔

بورڈ  نے انویسٹ انڈیا قائم کرنے میں جناب دیپک باگلا کی قیادت اور عہدبستگی کی ستائش کی۔ انھوں نے تقریبا8سال تک کی تنظیم کی خدمت کی اورانویسٹ  انڈیا کی ترقی میں گراں قدرتعاون پیش کیا۔

انویسٹ  انڈیا کوعزت مآب وزیراعظم  جناب نریندرمودی  کے ایک نئے بھارت کے ویژن کے تحت قائم کیاگیاہے ۔ انویسٹ انڈیا کا ، حکومت کی اہم پہل قدمیوں کو عملی جامہ پہنانے میں اس کے گراں قدرتعاون اورمعاون کرداراداکرنے کی غرض سے سبھی متعلقہ فریق اورشراکت دار اچھی طرح اوربخوبی اعتراف کرتے ہیں ۔ حکومت کی ان اہم پہل قدمیوں میں ، میک ان انڈیا ، اسٹارٹ اپ انڈیا ، نیشنل سنگل ونڈوسسٹم ، پروجیکٹ مانیٹرنگ گروپ اور وزیراعظم کی سائنس ، ٹیکنولوجی اوراختراعات  اورجدت طرازی سے متعلق مشاورتی کاؤنسل وغیرہ شامل ہیں ۔ انویسٹ انڈیا ، حکومت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے نجی شعبے کی مہارت  کو بروئے کار لاتاہے اور شفافیت ، اقدار اور کارپوریٹ  حکمرانی سے متعلق  اعلیٰ ترین سطحوں کی مثال پیش کرتاہے ۔

برمبنی شمولیت اور خوبی پرمبنی ٹیم ، کے پیشہ ورانہ طریق کار، سپرد کردہ اہداف کے بارے میں مسلسل  سرگرم رہنے کے لئے سبھی متعلقہ فریق ، شراکت دار اور سرمایہ کار، اعتراف کرتے ہیں ۔ آج یہ ٹیم ، ریاستی سرکاروں ، سفارت خانوں اور حکومت ہند کی وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے اوران کے عالمی سطح پرسرمایہ کاری کے فروغ اور رابطہ کاری سے متعلق  کوششوں میں موثر طورپر معاونت کررہی ہے ۔ انویسٹ انڈیا ٹیم کی قوت ، اس کے فخر اور وقار کااحساس ، کام کا معیاراور سبھی کی شمولیت کے ساتھ فیصلہ سازی ہے۔ یہ عمدگی کے ان پیمانوں پرمبنی ہے کہ انویسٹ انڈیا  نے گریٹ پلیس ٹوورک (سی) سرٹیفکیشن حاصل کیاہے ۔ جو حکومت  کے ذریعہ فراہم کردہ فنڈ کی کسی بھی تنظیم کے لئے ایک غیرمعمولی حصولیابی ہے ۔

ٹیم کے اس زیرک اورتیز اقدام کا ‘‘تجارت اور ترقی سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس (یو این سی ٹی اے ڈی ) نے اعتراف کیاہے ۔ اس نے مسلسل تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کیاہے ۔ جس میں انویسٹ انڈیا کی ، سرمایہ کاری کے فروغ، دیرپا اور ہمہ گیر ترقی میں سرمایہ کاری کے فروغ  اورکووڈ -19 عالمی وباء کےدوران تدارکی  اقدامات  کے لئے ساجھیداری میں عمدگی کے لئے سفارش کی ہے ۔

حکومت  ہند کے صنعت اورداخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) کے سکریٹری جناب انوراگ  جین ، انویسٹ انڈیا کے بورڈ کے صدرہیں۔ بورڈکے دیگرارکان  میں کابینہ سکریٹری  (کوآرڈی نیشن ) کے سکریٹری  جناب پی کے ترپاٹھی ، ڈی پی آئی آئی ٹی کی ایڈیشنل سکریٹری اورمالی امور کی صلاح کار محترمہ آرتی بھٹناگر، وزارت خارج میں جوائنٹ  سکریٹری جناب محمدنور رحمان شیخ ، مہندراگروپ  کے چیئرپرسن جناب آنند مہندرا ، کیڈیلا ہیلتھ کیئر کے چیئرپرسن جنان پنکج آرپٹیل ، امبوجانیوتیاگرو پ کے چیئرپرسن جناب  ہرشن وردھن نیوتیا ، نیسکوم کی چیئرپرسن ، ایکسینچورے کی چیئرپرسن اورسینٹرایم ڈی محترمہ ریکھا آرمینن نیسکوم کی صدرمحترمہ دیب جانی گھوش اور سی آئی آئی کے ڈائریکٹر جنرل جناب چندرجیت بینرجی شامل ہیں ۔

***********

ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -3099



(Release ID: 1909455) Visitor Counter : 101


Read this release in: English