وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ملک بھر میں ڈیری کے فروغ کے لئے قومی پروگرام نافذ کرتا ہے
این پی ڈی ڈی کا جزو ’’اے‘‘معیاری دودھ کی جانچ کے آلات کے ساتھ ساتھ ٹھنڈک کی ابتدائی سہولیات کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق/مضبوطی پر توجہ مرکوز کرتا ہے
این پی ڈی ڈی اسکیم کے جزو ’بی‘کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیرینگ" کا مقصد دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے
Posted On:
21 MAR 2023 6:39PM by PIB Delhi
ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کا محکمہ فروری 2014 سے ملک بھر میں ڈیری کی ترقی کی اسکیم کے لئے قومی پروگرام نافذ کررہا ہے۔ یہ اسکیم حسب ذیل دو جزو کے ساتھ 2021-22 سے 2025-26 تک نافذ کرنے کے لیےجولائی 2021 میں دوبارہ تشکیل دی گئی تھی۔
ڈیری کی ترقی کےقومی پروگرام (این پی ڈی ڈی) کا جزو معیاری دودھ کے جانچ کے آلات کے لئے بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل اور استحکام پر توجہ دیتا ہے ساتھ ساتھ ریاستی کوآپریٹو ڈیری فیڈریشنز/ضلعی کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرز یونین/ایس ایچ جیز/دودھ پیدا کرنے والی کمپنیوں/فارمر پروڈیوسر تنظیموں کے لیے بنیادی ٹھنڈک کی سہولیات کے لیے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق/مضبوطی پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔
(ii) این پی ڈی ڈی اسکیم "کوآپریٹیو کے ذریعے ڈیرینگ" کے جزو ’بی ‘ کا مقصد منظم مارکیٹ تک کسانوں کی رسائی میں اضافہ، ڈیری پروسیسنگ کی سہولیات اور مارکیٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرکے اور پروڈیوسر کے ملکیتی اداروں کی صلاحیت کو بڑھا کر دودھ اور ڈیری مصنوعات کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔
این پی ڈی ڈی اسکیم کے جزواے کے تحت، ڈی اے ایچ ڈی نے مارچ 2014 سے اب تک مختلف ریاستی حکومتوں سے 189 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ 13.03.2023 تک، 28 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 2014-15 سے 2022-23 کے دوران کل 3015.35 کروڑ روپے (مرکزی امداد 2297.25 کروڑ) کل تخمینہ کے ساتھ 185 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح، این پی ڈی ڈی اسکیم کے جزو بی کے تحت، 3 ریاستوں میں 251.79 کروڑ روپے (او ڈ ی اے لون-115.99 کروڑ اور گرانٹ-120.62 کروڑ روپے) کے ساتھ 3 ریاستوں میں 11 پروجیکٹوں کو موصول اور منظور کیا گیا ہے۔
این پی ڈی ڈی اسکیم کے تحت، پروجیکٹوں کو عام طور پر ایک سے تین سال کی مدت کے لیے منظوری دی جاتی ہے۔ رہنما خطوط کے مطابق، کسی پروجیکٹ کے تحت منظور شدہ فنڈز آڈٹ شدہ اکاؤنٹس، یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ، فزیکل اورجاری کردہ رقم کی سابقہ مالی پیش رفت کی بنیاد پر قسطوں میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کیے جاتے ہیں۔
*************
ش ح۔ ح ا ۔ ج
UNO-3116
(Release ID: 1909447)
Visitor Counter : 115