نیتی آیوگ

اٹل انّوویشن  مشن نے بنیادی سطح پراختراعات کو فروغ دینے کی غرض سے تبدیلی کی داستانوں کاآغازکیا

Posted On: 21 MAR 2023 6:40PM by PIB Delhi

جولوگ اپنے جوش وخروش کے ساتھ زندگی گزارنے کاحوصلہ رکھتے ہیں ، وہی لوگ دنیا میں تبدیلی  لاتے ہیں اور دنیا کو رہنے کے لئے ایک بہترمقام بنانے کی غرض سے اس کی سخت ضرورت ہے ۔ اسی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، اٹل انّوویشن مشن نے تبدیلی لانے والے ان افراد کی تلاش کی غرض سے ایک سفرکا آغازکیاہے ، جنھوں نے خود اپنی زندگیوں  اور اپنے آس پاس کے سماج  میں تبدیلی لانے کے مقصد سے کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔

آج اٹل انّوویشن مشن (اے آئی ایم ) نے نیتی آیوگ کے اٹل انّوویشن مشن کے مشن ڈائریکٹر ڈاکٹرچنتن ویشنو، کیپ جیمنی انڈیا کے نائب صدراور سی ایس آر لیڈرجناب انوراگ  پرتاپ ، ایس آرایف  فاؤنڈیشن  کے ڈائریکٹرڈاکٹرسریش ریڈی کی موجودگی میں تبدیلی کی داستانوں  کاآغاز کیا ۔ یہ بنیادی سطحوں پرتبدیلیاں  لانے والے 15چینج میکرس مسحورکن اورلبھانے والے اسفار کا ایک سلسلہ ہے ۔ پورے بھارت میں اپنے اثرات مرتب کرنے والے ان افراد کی داستانیں پیش کرنے کامقصد ، ہم سب میں موجود ایک پوشیدہ  صنعت کار کو ترغیب فراہم کرناہے ۔ یہ ان جدت طرازوں کو ایک موقع  بھی فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنی کامیابیوں اورجدوجہد  کی داستانیں عوام کے سامنے پیش کریں ۔

ڈاکٹرچنتن ویشنو نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘برادری  میں تبدیلیاں لانے والے بہت سے جدت طراز موجود ہیں ، جوخود کودرپیش چنوتیوں اور چیلنجوں کے باوجودبعض عظیم  نظریات اور خیالات کے حامل ہیں اور وہ انھیں آگے  لے جانے کے تئیں عہد بند ہیں ۔ اٹل کمیونٹی انّوویشن  سینٹرکے ساتھ ، اے آئی ایم نے بھارت کے گاؤں گاؤں اورقصبات  میں ابھرتے ہوئے ان جدت طرازوں کے لئےو سائل کی دستیابی اورسرپرستی کے لحاظ سے پائی جانے والی خامیوں کا اعتراف کرنے پرتوجہ مرکوز کی ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ افراد جوکام کررہے ہیں اسے نمایاں کیاجائے اور وسائل کا ایک منظم اورباضابطہ ذریعہ قائم کیاجائے، جس کی بدولت ان جدت طرازوں کی ہنرمندیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دیاجاسکے اورسہولت فراہم کی جاسکے۔ اس کے علاوہ اسٹارٹ اپ -20کے عالمی سطح پرپالیسی سازی کے سب سے بڑے گروپ ہونے کے ساتھ ہی ، بھارت کویہ موقع فراہم ہواہے کہ وہ اپنے گاؤوں  میں موجود صلاحیتوں اورامکانات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرسکے اورمسائل کے حل سے متعلق ان کی صلاحیتوں کو سب کے سامنے پیش کیاجاسکے ۔

جناب انوراگ پرتاپ  نے ان اختراعی خیالات کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جو اس قسم کی سیریز یا سلسلے سے سامنے لائے جاسکیں گے ، کہا:‘‘بنیادی سطحو ں کے ایکونظام میں بے پناہ امکانات اورصلاحیتیں موجود ہیں ۔آج جو 15داستانیں پیش کی جارہی ہیں ان سے ظاہرہوتاہے کہ افراد نے اپنی تخلیقی توانائیوں  میں کس طرح سرمایہ کاری کی ہے تاکہ دنیا کویہ بتایاجاسکے کہ ان  کے خواب ، ان کی چنوتیوں سے بھی بڑے ہیں ۔ کیپ جیمنی کے مقام پر، ہم ایک ایسا بنیادی ڈھانچہ تیارکرنا چاہتے ہیں ، جس کی بدولت ایک مخصوص جغرافیائی صورت حال میں کسی خیال کی افادیت کو رہنما ئی فراہم کی جاسکے اوراس  کی جانچ کی جاسکے گی ۔ ان جدت طرازوں  کے لئے نگرانی ، سرپرستی اورنیٹ ورکنگ  ایسی تین چیزیں ہیں ، جن سے ان کی تیز ترترقی  میں معاونت ملے گی اور  اسے یقینی بنایاجاسکے گا۔ ’’

ایس آرایف فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرڈاکٹرسریش ریڈی نے اپنے افتتاحی کلمات میں کہاکہ ‘‘اے آئی ایم کے اے سی آئی سی  پروگرام کی بدولت  برادریوں کو مد د فراہم ہوئی ہے کہ وہ اپنے خطوں میں کام کاج  اورکارروائیوں کے لئے مختلف النوع کاروباری ماڈل تخلیق کرسکیں ۔ جس کے نتیجے میں وہ مقامی طورپر دوسرے ارکان  کو بھی ترغیب فراہم کرنے میں تعاون کریں گے ۔ ایس آرایف کے مقام  پر، ہمیں اے آئی ایم کے ساتھ اس اشتراک کاایک حصہ بننے پربہت فخرہے ۔’’

اٹل انّوویشن مشن ، مستقبل میں بھی اسی قسم کی داستانیں دنیا کے سامنے پیش کرے گا تاکہ قومی سطح پربرداری  کے جدت طرازوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیاجاسکے ۔ اے آئی ایم نے اٹل کمیونٹی  انّوویشن  سینٹروں (اے سی آئی سی ) کے ذریعہ ، ملک کے پسماندہ ترین اورپسماندہ علاقوں کی خدمت کرنے اور بنیادی سطح پر ہرجدت طراز کو معاونت فراہم کرنے اور ایس ڈی جیز-2030تک پہنچنے کے راستے  کی جانب تیز ترپیش قدمی کرنے کے کام کرنے کامنصوبہ تیارکیاہے ۔ سردست ، اے آئی ایم نے بھارت کی 9ریاستوں میں اے سی آئی سیز-15قائم کئے ہیں اوراس کے ساتھ ہی اس کا جلد ہی ایسے 50اے سی آئی سیز قائم کرنے کا ارادہ ہے ۔

اٹل انّوویشن مشن (اےآئی ایم ) کے بارے میں :اے آئی ایم ، حکومت ہند کی ایک کاوش ہے ۔ جس کے تحت جدت طرازی اوراختراعات اورصنعت کاری کے طورطریقوں کو فروغ دیاجاتاہے ۔ اس کے مقاصد میں ، عالمی معیار کے جدت طرازی کے مراکز کوفروغ دینا ، عظیم چیلنجوں ، اسٹارٹ اپ کاروبار ، اورخود کے روزگار  سے متعلق دیگر سرگرمیوں  خاص طورپرٹیکنولوجی  کی بدولت  ترقی کرنے والے علاقوں میں خودکے روزگار کوفروغ دینے کی غرض سے ایک پلیٹ فارم  کے طورپر خدمت انجام دینا ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/8U2HP.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GroupPhotoKHAL.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2F9VR.jpeg

***********

(ش ح ۔ع م۔ع آ)

U -3094

 



(Release ID: 1909420) Visitor Counter : 91


Read this release in: English