آئی ایف ایس سی اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

گفٹ آئی ایف ایس سی کے لئے  انڈین انوویشن کو نمایاں کرنے کی غرض سے ماہرین پرمشتمل کمیٹی کی تشکیل

Posted On: 21 MAR 2023 5:43PM by PIB Delhi

ہندوستانی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے، جسے ایک متاثر کن 115 یونی کورن (ارب ڈالر کے کاروباری اداروں) کاحامل ہونے کا افتخا ر حاصل ہے۔ ہندوستانی اسٹارٹ اپس نے 2021 میں 44 بلین امریکی ڈالر حاصل کئے ،جبکہ جس میں 33 بلین امریکی ڈالر  سے زیادہ 5 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کے سودوں پرخرچ کئے جارہے ہیں ۔ بہت سے ہندوستانی سٹارٹ اپس ہندوستان سے باہر قائم ہیں – باوجود اس کے کہ ان کی زیادہ تر مارکیٹ، عملے اور بانی ہندوستان میں ہیں۔ یہ ’’بیرونی بنائے گئے‘‘ یا ’’پلٹائے گئے‘‘ اسٹارٹ اپ ہندوستان کے ایک یونی کورن کی ایک بڑی تعداد پر مشتمل ہیں۔

ریگولیٹری، ٹیکس، قانونی اور دیگر زاویوں سے باریکیوں کو بہتر طور پر سمجھنے اور ہندوستان( جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس سی) کو ترجیحی مقام بنانے کے لیے درکار اقدامات کی نشاندہی کرنے کے لیے، آئی ایف ایس سی اے نے جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس  سی کے لئے ’انڈین انوویشن‘ کو نمایاں کرنےکی غرض سے ایک روڈ میپ تیار کرنے کے سلسلے میں  ماہرین پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کی صدارت ریزرو بینک آف انڈیا کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب جی پدمنابھن کریں گے۔ کمیٹی میں معروف وینچر کیپیٹل فنڈز، اسٹارٹ اپس، فنٹیکس، لاء فرموں، ٹیکس فرموں اور دیگر ڈومین ماہرین کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی کے حوالہ کی شرائط میں بیرون ملک مقیم ہندوستانی مالیاتی ٹکنالوجی / اسٹارٹ اپس کو جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس سی  میں منتقل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ضروری اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کمیٹی ان مسائل کی بھی نشاندہی کرے گی جو جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس سی کی ترقی کے لیے ایک عالمی مالیاتی ٹکنالوجی کے مرکز کے طور پر اہم ہیں، ساتھ ہی ساتھ  یہ کمیٹی جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس سی میں اپنی تجارتی موجودگی قائم کرنے کے لیے عالمی نقطہ نظر رکھنے والی نئی مالیاتی ٹکنالوجیز کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔ مزید برآں، کمیٹی چیلنجوں کی نشاندہی کرے گی اور جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس سی میں بین الاقوامی اختراعاتی مرکز کی ترقی کے لیے اقدامات کی سفارش کرے گی۔ توقع ہے کہ کمیٹی تین ماہ کے اندر اپنی سفارشات آئی ایف ایس سی اےکو پیش کرے گی۔

کمیٹی کی تشکیل کو درج ذیل ویب لنک کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

https://ifsca.gov.in/IFSCACommittees

 

**********

ش ح۔ س ب۔ ف ر

U. No.3100


(Release ID: 1909417) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi