امور داخلہ کی وزارت

دھوکہ بازوں کی طرف سے جعل سازی

Posted On: 21 MAR 2023 5:59PM by PIB Delhi

سائبر اسپیس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ، جعلسازوں کی جانب سے اپنی شناخت چھپا کر کی جانے والی دھوکہ دہی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستان کے آئین کے ساتویں شیڈول کے مطابق ’پولیس‘اور’پبلک آرڈر‘  ریاستی معاملات ہیں۔ ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقے  بنیادی طور پر اپنی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں (ایل ای ایز) کے ذریعے سائبر جرائم سمیت جرائم کی روک تھام، پتہ لگانے، تفتیش اور مقدمہ چلانے کے لیے ذمہ دار ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے سائبر دھوکہ دہی میں ملوث افراد کے خلاف قانون کی دفعات کے مطابق کارروائی کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اقدامات   کو ان کی صلاحیت سازی کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت مشورے اور مالی امداد کے ذریعہ پورا کرتی ہے۔

سائبر جرائم بشمول سائبر دھوکہ دہی  سے جامع اور مربوط انداز میں نمٹنے کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سائبر جرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے، الرٹ/مشورے جاری کرنے، صلاحیت سازی/ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں/ پراسیکیوٹرز/ عدالتی عملے کی تربیت، سائبر فارنسک سہولیات کو بہتربنانےوغیرہ کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت نے 'انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سنٹر' (I4سی) قائم کیا ہے تاکہ ایل ای ایز کو سائبر جرائم سے جامع اور مربوط طریقے سے نمٹنے کے لیے ایک فریم ورک اور ماحولیاتی نظام فراہم کیا جا سکے۔ ’سٹیزن فائنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم‘ مالی دھوکہ دہی کی فوری رپورٹنگ اور جعلسازوں کی جانب سے فنڈز کی چوری روکنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ حکومت نے ’نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل‘ ( www.cybercrime.gov.in) شروع کیا ہے تاکہ عوام کو ہر قسم کے سائبر جرائم کی اطلاع دینے کے قابل بنایا جا سکے۔ آن لائن سائبر شکایات درج کرنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر’1930‘ شروع  کیا گیا ہے۔

تمام شہریوں میں سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے، مرکزی حکومت نے ایسے اقدامات کیے ہیں جن میں، دیگر باتوں کے ساتھ ؛ ایس ایم ایس، I4سی سوشل میڈیا اکاؤنٹ یعنی ٹویٹر ہینڈل (@سائبردوست)، فیس بک (CyberDostI4C)، انسٹاگرام (cyberdosti4c)، ٹیلیگرام (cyberdosti4c)، ریڈیو مہم متعدد ذریعہ سے  تشہیر کے لیے مائی گو ( MyGov )کو شامل کرنا،سرکاری افسران کے فائدے کے لئے ’انفارمیشن سکیورٹی بیسٹ پریکٹسز‘ کی اشاعت، حکومت ہند کی وزارتوں اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں وغیرہ کے لئے ایڈوائزری جاری کرنا شامل ہے۔ حکومت ہند کی وزارتوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ  ہر مہینے کے پہلے بدھ کو سائبر جاگرُوکتا (بیداری) دیوس کا اہتمام کریں ۔ I4C نے سرکاری اہلکاروں کے لیے سائبر ہائجین  سے متعلق تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لیے تشہیر کریں۔ ایم ایچ اے نے سائبر اسپیس کے لیے ’سائبر ہائجین‘  سے متعلق  مینول جاری کیا ہے۔ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) نے سائبر اسپیس کے بارے میں تازہ ترین معلومات  فراہم کرنے والا ایک نیوز لیٹر ’سائبر پرواہ‘ جاری کیا۔ یہ مینول https://cybercrime.gov.in/Webform/CyberAware.aspx. پر دستیاب ہے۔

یہ اطلاع وزیر مملکت برائے  امورداخلہ جناب اجے کمار مشرا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 3087)



(Release ID: 1909346) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Kannada