پنچایتی راج کی وزارت

اسمارٹ گاؤں کی تعمیر

Posted On: 21 MAR 2023 6:21PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی)کے کام کاج کو تبدیل کرنے ، انہیں زیادہ شفاف ، مؤثر اور جواب دہ بنانے کے مقصد سے وزارت ای-پنچایت مشن موڈ پروجیکٹ(ایم ایم پی)کو لاگو کررہی ہے۔ وزارت نے 24اپریل 2020 کو ای –پنچایت ایم ایم پی کے تحت پنچایتی راج اداروں کے لئے کام پر مبنی حساب کتاب ، ایپلی کیشن، ای-گرام سوراج  لانچ کیا ہے۔ یہ ایپلی کیشن پنچایت ، کام کاج کے تمام پہلوؤں کو شامل کرتا ہے۔ آن لائن ادائیگی سمیت سنگل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ، بجٹ ، اکاؤنٹنگ، نگرانی، املاک نظم وغیرہ ۔ اس کے علاوہ کھاتوں کے رکھ رکھاؤ میں شفافیت اور جواب دہی بڑھانے کی غرض سے پنچایتی راج اداروں کے بہتر مالی نظم کو یقینی بنانے کے لئے وزارت نے ای-گرام سوراج کو پی ایف ایم ایس کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ اس انضمام سے پنچایتیں اپنے وینڈروں کو ادائیگی آن لائن ٹرانسفر کے ذریعے کرسکتی ہیں۔

اب تک  ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 2.55لاکھ گرام پنچایتوں (جی پی)نے 23-2022کے لئے اپنی گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں (جی پی ڈی پی)کو تیار اور ای –گرام سوراج پر اَپ لوڈ کیا ہے۔اس کے علاوہ 23-2022 کے دوران 15ویں مالیاتی کمیشن کے تحت 2.24لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتوں نے آن لائن لین دین کیا ہے۔ مالیاتی سال 23-2022 کے لئے ریاست وار تفصیل (15مارچ 2023 تک) اس طرح ہے:

 

نمبرشمار

ریاست کا نام

پنچایتوں کی تعداد

پنچایتوں نے ترقیاتی  منصوبہ اَپ لوڈ کیا

آن لائن ادائیگی کرنے والی ریاستیں

1

آندھرا پردیش

13371

13323

2

2

اروناچل پردیش

2114

1960

1097

3

آسام

2663

2196

2180

4

بہار

8176

8066

7907

5

چھتیس گڑھ

11659

11650

11531

6

گوا

191

191

79

7

گجرات

14400

14176

13270

8

ہریانہ

6230

6225

3551

9

ہماچل پردیش

3615

3600

3552

10

جھارکھنڈ

4345

4325

4336

11

کرناٹک

5958

5862

5938

12

کیرالہ

941

941

940

13

مدھیہ پردیش

23032

22928

21364

14

مہاراشٹر

27896

27807

25909

15

منی پور

3812

758

160

16

میگھالیہ

6760

0

0

17

میزورم

834

763

764

18

ناگالینڈ

1293

0

0

19

اُڈیشہ

6798

6775

6760

20

پنجاب

13241

13220

9560

21

راجستھان

11342

11300

11241

22

سکم

198

180

174

23

تمل ناڈو

12525

12158

11678

24

تلنگانہ

12769

12757

12433

25

تریپورہ

1178

1176

1149

26

اتراکھنڈ

7812

7782

7682

27

اترپردیش

58842

58064

58135

28

مغربی ب نگال

3340

3188

3222

میزان

265335

251371

224614

 

                 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3076)



(Release ID: 1909344) Visitor Counter : 57


Read this release in: English