پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی نظام کو مضبوط بنانا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 MAR 2023 6:22PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ پنچایتی راج نظام کو مضبوط کرنے اور اس طرح سے ملک کے دیہی علاقوں میں بہتری لانے کے لئے پنچایتی راج وزارت (ایم او پی آر)مرکز کی اسپانسرڈ اسکیم راشٹریہ گرام سوراج ابھیان(آر جی ایس اے)کو پنچایتی راج اداروں(پی آر آئی) کو مضبوط کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ نافذ کررہی ہے۔اس کے لئے منتخب نمائندوں اور پی آر آئی کے عہدیداران کی صلاحیت سازی اور تربیت کرکے اور گرام پنچایت بھون اور کمپیوٹر جیسی بنیادی ڈھانچے کی حمایت فراہم کی جارہی ہے۔(ii)پنچایتوں کی حوصلہ افزائی(آئی او پی)مقابلہ جاتی جذبے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے آر جی ایس اے اسکیم کی ایک مرکزی اِکائی ان پنچایتی راج اداروں کے درمیان جس کے تحت خدمات کی تقسیم عوامی بہبود میں بہتری کے لئے ان کے اچھے کام کی قبولیت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو مالی حوصلہ افزائی سمیت ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔(iii)ای –پنچایت پر مشن موڈ پروجیکٹ ، آر جی ایس اے اسکیم کی ایک مرکزی اِکائی ، جس کے تحت پی آر آئی کی مجموعی تبدیلی کے لئے پی آر آئی کے کام کاج میں مہارت، جواب دہی اور شفافیت لانے کے لئے پنچایتوں میں ڈیجٹلائزیشن کی سمت میں مختلف ای-گورننس پروجیکٹوں کی مالی مدد کی جاتی ہے۔(اسکیم کے تحت ریاستوں کو کوئی رقم جاری نہیں کی جاتی ہے)

ہندوستان کے آئین کی دفعہ 243ڈی میں پنچایتی راج اداروں میں براہ راست انتخاب کے ذریعے بھری جانے والی نشستوں کی تعداد اور پنچایتوں کے سربراہوں کے دفاتر کی تعداد میں سے کم سے کام ایک تہائی خواتین کے لئے مخصوص کرنے کا التزام ہے۔ وزارت کے پاس دستیاب معلومات کے مطابق 21ریاستوں-آندھرا پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات،   ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، کرناٹک،  کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اُڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال اور دو مرکز کے زیر انتظام ریاستوں دادر اور نگر حویلی اور دمن اینڈ دیو  اور لکشدیپ نے اپنے متعلقہ ریاستی پنچایتی راج ایکٹ میں پنچایتی راج اداروں میں خواتین کے لئے 50 فیصد ریزرویشن کا التزام کیا ہے۔ باقی حصے –IXریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں  کے سلسلے میں دفعہ 243ڈی میں مقرر شدہ آئینی التزامات لاگو ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت گرام پنچایت ترقیاتی منصوبوں اور پنچایتوں کے ذریعے نافذ کی جارہی مختلف اسکیموں کی تیاری کے لئے پنچایتوں کے کام کاج میں خواتین کی بڑھتی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔اس وزارت نے ریاستوں کو گرام  سبھا میٹنگوں سے پہلے الگ وارڈ سبھا اور مہیلا سبھا  کی میٹنگیں منعقد کرنے، گرام سبھا اور پنچایت میٹنگوں میں خواتین کی  موجودگی اور شراکت داری بڑھانے ، خواتین پر مرکوز سرگرمیوں کے لئے پنچایت فنڈ مخصوص کرنے ، خواتین کی اسمگلنگ، حمل کے دوران بچیوں کا قتل،بچپن کی شادی وغیرہ سے نمٹنے کے لئے ایڈوائزری بھی  جاری کی ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3075)


(ریلیز آئی ڈی: 1909343) وزیٹر کاؤنٹر : 171
یہ ریلیز پڑھیں: English