سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نشہ آور اشیا کے غلط استعمال کی روک تھام
Posted On:
21 MAR 2023 3:58PM by PIB Delhi
- سماجی انصاف اور تفویض اختیاریت کی وزارت کے ذریعے کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی ) مراکز کے ذریعہ کمزور اور خطرے سے دوچار بچوں/نوعمروں پر توجہ مرکوز
- سماجی انصاف اور اختیارات کی وزارت نے 2021-22 کے دوران تمل ناڈو میں 25 پروجیکٹوں کے لیے 4.95 کروڑ روپئے کے فنڈز جاری کیے
- نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت 8000 سے زیادہ نوجوان رضاکاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر کمیونٹی رسائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
- این ایم بی اے کے تحت بشمول 3.12 کروڑ نوجوان اور 2.08 کروڑ خواتین کے تحت ابھی تک 9.55 کروڑ لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی
Programmes for Drug Demand Reduction by
نشہ آور اشیا کے استعمال کی ترتیب میں تبدیلی آئی ہے جیسا کہ 2004 میں کیے گئے نشہ آور اشیا کے استعمال کی حد، پیٹرن اور رجحانات اور 2018 میں ہندوستان میں کئے گئے نشہ آور اشیا کے استعمال کی حد اور پیٹرن سے متعلق جامع نیشنل سروے سے ظاہر ہوتا ہے۔ ان سروے کا موازنہ ممکن نہیں ہے کیونکہ 2004 میں صرف مردوں کا سروے کیا گیا تھا جبکہ بعد میں جامع سروے کیا گیا۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن کے لئے قومی کارروائی منصوبہ (این اے پی ڈی ڈی آر) نافذ کر رہی ہے جو کہ ایک امبریلا اسکیم ہے جس کے تحت (i) روک تھام سے متعلق تعلیم اور بیداری پیدا کرنا ، صلاحیت سازی ، ہنرمندی کے فروغ ، پیشہ ورانہ ٹریننگ ، ماضی میں منشیات کے عادی لوگوں کی مدد کے لئے پروگرام فار ڈرگ ڈیمانڈری ڈکشن کے لئے ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں وغیرہ کے ذریعہ مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ (ii) عادی افراد کے لیے مربوط بحالی مراکز کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے این جی اوز/ وی اوز (آئی آر سی ایز) -340 ،کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) -48 نوعمروں میں نشہ آور اشیا کے استعمال کی جلد روک تھام ، آؤٹ ریچ اور ڈراپ ان سینٹرز (او ڈی آئی سی) -71 اور ڈسٹرکٹ ڈی – ایڈکشن سنٹر (ڈی ڈی اے سیز)
سب سے زیادہ خطرے والے 372 اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز کیا گیا جس کے تحت 8000 سے زیادہ نوجوان رضاکاروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر کمیونٹی تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے۔ اب تک، 9.55 کروڑ سے زیادہ لوگوں تک این ایم بی اے پہنچا ہے جن میں 3.12 کروڑ نوجوان، 2.08 کروڑ خواتین اور 3.14 لاکھ سے زیادہ تعلیمی اداروں نے بھی اس ابھیان میں حصہ لیا ہے۔
وزارت کچھ سرکاری اسپتالوں میں نشے کے علاج کی سہولیات (اے ٹی ایف) کے قیام کی بھی حمایت کرتی ہے، جسے ایمس، نئی دہلی کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔
اس ہیلپ لائن کے ذریعے مدد کے خواہاں افراد کو بنیادی مشاورت اور فوری ریفرل کی خدمات فراہم کرنے کے لیے وزارت کی طرف سے نشے سے نجات کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن، 14446 نمبر شروع کیا گیاہے۔
سال 22-2021 کے دوران، 4.95 کروڑ روپے کے فنڈز وزارت نے تمل ناڈو میں 25 پروجیکٹوں کے لیےجاری کیے ہیں۔
وزارت نے 20-2019 میں کمیونٹی بیسڈ پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) مراکز شروع کیے ہیں جو خاص طور پر کمزور اور خطرے سے دوچار بچوں اور نوعمروں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 3065)
(Release ID: 1909341)
Visitor Counter : 101