پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مربوط دیہی ترقی میں پنچایتوں کا کردار

Posted On: 21 MAR 2023 6:18PM by PIB Delhi

حکومت نے یکم اپریل ، 2022 ء  سے  31 مارچ ،  2026 ء تک لاگو کرنے کے لئے نئے سرے سے تیار کردہ راشٹریہ گرام سوراج ابھیان  ( آر جی ایس اے )  کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم کو منظوری دی ہے ، جس کا دائرہ ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں بشمول نان – پارٹ -  IX علاقوں میں دیہی مقامی حکومت کے اداروں تک ہے، جہاں پنچایتیں موجود نہیں ہیں۔ اصلاح شدہ اسکیم کا فوکس پنچایتی راج اداروں کو مقامی خود نظم و نسق اور اقتصادی ترقی کے متحرک مراکز کے طور پر دوبارہ تصور کرنے پر ہے  ، جس میں مرکزی وزارتوں اور ریاستوں کی مشترکہ اور اشتراک کی کوششوں کے ذریعے موضوعاتی نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے نچلی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف  ( ایس ڈی جیز)  کی لوکلائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ تمام سطحوں پر  ’ مکمل حکمرانی ‘  کے نقطہ نظر کے ساتھ تمام محکمے  9  موضوعات کے تحت غربت سے پاک، صحت مند، بچوں کے لئے دوستانہ، پانی کے لئے کافی، صاف اور سبز، خود کفیل بنیادی ڈھانچہ، سماجی طور پر محفوظ، اچھی حکمرانی اور خواتین دوست گاؤں شامل ہیں۔ یہ موضوعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں اور تمام ایس ڈی جیز  سے متعلق ہیں۔ ایل ایس ڈی جیز  کا ایک موضوعاتی  نقطہ نظر اختیار کیا گیا ہے کیونکہ ان کا تعلق پنچایتوں اور کمیونٹی سے ہے  ، جو کہ دیہی علاقوں میں ایس ڈی جیز  کی لوکلائزیشن کو مکمل ترقی کے حصول کے لئے پنچایتوں کو ویژن فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

پنچایتی راج کی وزارت نے مختلف اقدامات کئے ہیں  ، جن میں نوڈل وزارتوں کے ساتھ بین وزارتی مشاورت، ریاستوں کے ساتھ علاقائی ورکشاپس اور پی آر آئیز  کے ذریعے  ایس ڈی جیز  کو مقامی بنانے کے لئے باہمی تعاون کی کوششوں کو تقویت دینے  کی خاطر  اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ساتھ مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ وزارت ایل ایس ڈی جی کو نچلی سطح پر آگے لے جانے کے لئے ریاستوں اور دیگر  فریقین کے ساتھ مسلسل کام کر رہی ہے۔

یہ  معلومات پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 21-03-2023 )

U. No. 3083



(Release ID: 1909322) Visitor Counter : 93


Read this release in: English