وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
حکومت ہند نے ملک میں تمام باقی ماندہ پنچایتوں؍گاؤوں کا احاطہ کرنے کے لئے دو لاکھ نئی کثیر المقاصد بنیادی زرعی قرض سوسائٹیوں(پی اے سی ایس)؍ڈیری؍ماہی پروری سے متعلق بنیادی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے قیام کے منصوبے کو منظوری دی
’’پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)‘‘کے تحت ماہی پروری کا محکمہ ، ماہی پروری کوآپریٹیو ، ماہی پروری فیڈریشن اور مچھلی کسان پیداواری تنظیموں (ایف ایف پی او) کو مالی طور سے اپنی حمایت دیتا ہے
Posted On:
21 MAR 2023 6:29PM by PIB Delhi
ماہی پروری ، مویشی پروری اورڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ حکومت ہند نے ملک میں باقی ماندہ تمام پنچایتوں؍گاوؤں کا احاطہ کرنے کے لئے ریاستی حکومتوں ، نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ(این اے بی اے آر ڈی)، قومی ڈیری ترقیاتی بورڈ(این ڈی ڈی بی)اورقومی ماہی پروری ترقیاتی بورڈ(این ایف ڈی بی)کے تعاون سے حکومت ہند کی مختلف موجودہ اسکیموں کے نفاذ کے توسط سے اگلے پانچ برسوں میں ’مکمل حکومت‘وژن کا فائدہ اٹھاکردو لاکھ نئی کثیر المقاصد بنیادی زرعی قرض سوسائٹیوں(پی اے سی ایس)؍ڈیری؍ماہی پروری بنیادی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے قیام کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔ ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ذریعےدی گئی رپورٹوں کے مطابق ملک بھر میں 18981 فیشری کوآپریٹیو سوسائٹیاں کام کررہی ہیں۔
کوآپریٹیو سیکٹر میں ہندوستان اور غیر ممالک میں مچھلی کاروبار کو بڑھاوا دینے کی زبردست صلاحیت ہے، کیونکہ یہ کمیونٹی نظم پر توجہ مرکوز کرنے ، روزگار پیدا کرنے ، مچھلی کسانوں کی سودی بازی کی صلاحیت اور آمدنی بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اس طرح مچھلی کسانوں کی سماجی –اقتصادی صورتحال میں بہتری آتی ہے۔
حکومت ہند نے ایم ایس سی ایس ایکٹ 2002یعنی نیشنل کوآپریٹیو ایکسپورٹ سوسائٹی، نیشنل کوآپریٹیو سوسائٹی فار آرگینک پروڈکٹ اور نیشنل لیول ملٹی اسٹیٹ سیڈ کو آپریٹیو سوسائٹی کے تحت رجسٹرڈ نامیاتی ، بیج اوربرآمدات کے لئے ایک ایک قومی سطح کی تین کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے قیام کو منظوری دی ہے۔ان کوآپریٹیو سوسائٹیوں سے بین ملکی ماہی پروری، ماہی گیر، خاتون کوآپریٹیو سوسائٹیاں ، برانڈنگ اور تجارت اور صلاحیت سازی کی ترقی کے لئے مربوط پروجیکٹ پر توجہ دینے کے ساتھ بیج کی سپلائی اور معیاری مچھلی مارکیٹنگ کے سیکٹر میں ماہی پروری کی حوصلہ افزائی کی امید ہے۔اس کے علاوہ مرکز اور ریاست کے ذریعے تیار کئے جارہے بنیادی ڈھانچے کا استعمال کرنے کے لئے گتی شکتی پورٹل کے ساتھ کوآپریٹیو ڈاٹا کو مربوط کرنے بھی عمل جاری ہے۔
مویشی پروری کا محکمہ ، ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت ’’پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا(پی ایم ایم ایس وائی)‘‘کے تحت اسکیم نشان زد مستفدین میں سے ایک کے طورپر فیشریز کوآپریٹیو ، فیشریز فیڈریشن اور فش فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف ایف پی او)کو مالی طور سے حمایت دے رہا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(21.03.2023)
(U: 3074)
(Release ID: 1909320)
Visitor Counter : 90