سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
منشیات کے عادی متاثرین کے لئے فنڈز
Posted On:
21 MAR 2023 3:55PM by PIB Delhi
- اب تک 9.54 کروڑ افراد سب سے زیادہ متاثر 372 اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے ) سے مستفید ہوئے۔
- نشے کے عادی افراد کے لئے 340 مربوط باز آبادکاری مراکز ، کمیونٹی پر مبنی 48 مراکز (سی پی ایل آئی) اور 71 آؤٹ ریچ اور ڈراپ ان سنٹرز (او ڈی آئی سی ) سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وزارت کی اعانت سے این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحٹ چلائے جارہے ہیں۔
حکومت نے ڈرگ ڈیمانڈ اینڈ ریڈکشن کے لئے قومی لائحہ عمل این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم وضع کی ہے جس کے تحت ریاستوں /مرکزی انتظام کے علاقوں / غیر سرکاری تنظیموں کو فنڈ مہیا کرائے جاتے ہیں۔ تفصیلات ضمیمے میں شامل ہیں۔
مرکزی حکومت نے وزارت مالیات کے ریوینو ڈپارٹمنٹ کے انتظامی کنٹرول میں ڈرگ کے استعمال پر قابو کے لئے قومی فنڈ قائم کیا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بلدیاتی اداروں کو فنڈز وصول کرنے کے لئے بااختیار بنایا جائے۔ ریوینو محکمے نے این ایف سی ڈی اے اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریزی کو اور دیگر تنظیموں کو وسیع تر مقاصد اور دیگر ضابطوں کے بارے میں مکتوبات بھیجے ہیں اور ان کی تشہیر کی ہے اور ان فنڈز کے بارے میں وقتا فوقتا عام اطلاع دینے کی ہدایت دی ہے۔ ضمیمہ:
منشیات کے استعمال کے مسئلے کے ازالے کے لئے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت نوجوانوں اور خواتین میں منشیات کے بے جا استعمال کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے پائیدار اور مربوط اقدام مرکزی ہے۔ ان میں درج ذیل اقدامات شامل ہیں۔
(اے ) حساس ترین 3732 اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان شروع کیا گیا جس میں آٹھ ہزار نوجوان رضاکاروں کے ذریعہ کمیونٹی کے افراد تک پہنچنے کا نظم کیا گیا۔
(بی ) نشے کے عادی افراد کے لئے 340 مربوط بازآبادکاری مراکز قائم کئے گئے جس کی مذکورہ وزارت اعانت کرتی ہے۔
(سی ) وزارت کمیونٹی پر مبنی 48 مراکز کی اعانت کررہی ہے۔ یہ مراکز بچوں اور نو عمروں پر نظر رکھتے ہیں جن کا نشے کے عادی ہونے کا اندیشہ ہے۔
(ڈی) وزارت 71 آؤٹ ریچ اور ڈراپ ان مراکز کی اعانت کررہی ہے۔ ان مراکز میں نشے کے عادی افراد کا محفوظ ماحول میں علاج کیا جاتا ہے اور ان کی کاؤنسلنگ کی جاتی ہے۔
(ای) مذکورہ وزارت بعض سرکاری اسپتالوں میں نشے کے علاج کی سہولت کی بھی اعانت کررہی ہے جو اے آئی آئی ایم ایس نئی دہلی کے ذریعہ ہوتا ہے۔
(ایف) نشے کی عادت چھڑانے کے لئے ایک مفت ہیلپ لائن 14446 وزارت کے ذریعہ چلائی جارہی ہے جہاں ہیلپ لائن کے ذریعہ مدد کے خودستگار نشے کے عادی افراد کو فوری کونسلنگ اور فوری مدد فراہم کرتی ہے۔
(جی) این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت ریاستی حکومتوں / مرکزی انتظام والے علاقوں کو ریاستی ایکشن پلان کے تحت فنڈ جاری کئے جاتے ہیں جو ان سرکاروں کی جانب سے پروپوزل پیش کئے جانے پر دیئے جاتے ہیں۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
U.No:3062
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1909291)
Visitor Counter : 98