سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم اے جی وائی کانفاذ

Posted On: 21 MAR 2023 4:04PM by PIB Delhi
  • پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا  ( پی ایم – اجے )   کے تحت  مزید درج فہرست ذاتوں کی آبادی  ( ایس سی )  کی دیکھ بھال کے لئے گاؤوں کے انتخاب  کا نظر ثانی شدہ پیمانہ   ۔
  • گاؤوں کے انتخاب کے پیمانے پر 23-2022 ء میں نظر ثانی کرکے  ، اسے ’’ 50 فی صد سے زیادہ ‘‘ سے بدل کر ’’ 40 فی صد سے زیادہ ‘‘ کی آبادی کر دیا گیا ہے ۔
  • آدرش گرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 19-2018 ء سے سال 2018 ء کے لئے 18944.54 لاکھ روپئے جاری کئے گئے   ۔

 

پردھان منتری آدرش گرام یوجنا   ( پی ایم اے جی وائی )  اسکیم، جسے اب پردھان منتری انوسوچیت جاتی ابھیودے یوجنا  ( پی ایم - اجے )  کی اسکیم کے ’ آدرش گرام ‘ جزو کے طور پر لاگو کیا جا رہا ہے، کو علاقے پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں جن دیہاتوں میں درج فہرست ذاتوں  ( ایس سیز )  کی آبادی کا زیادہ فیصد ہے، ان کی مجموعی ترقی کے لئے کام کیا جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ ایس سی آبادی کو پورا کرنے کے لئے، دیہاتوں کے انتخاب کے معیار کو حال ہی میں  23-2022 ء  میں  نظر ثانی کرکے  ایس سی کی ’ 50 فی صد سے زیادہ ‘ آبادی کو بدل کر ’ 40 سے فی صد سے زیادہ ‘ کر دیا  گیا ہے۔

سال 10-2009 ء میں تجرباتی مرحلے کے دوران ،  ریاستِ راجستھان سے کل 225 گاؤں کا انتخاب کیا گیا تھا  ، جس کے لئے 4522.50 لاکھ روپئے کی پوری اہل مرکزی امداد جاری کی گئی تھی۔ اس مرحلے کے تحت منتخب کردہ تمام 225 گاؤں کو ریاستی حکومت نے آدرش گرام قرار دیا ہے۔

اسکیم کے اصولوں کے مطابق،  19-2018 ء سے راج سمند کے کل 8 گاؤں  ، اس کے لئے اہل پائے گئے ہیں   ۔ راج سمند ضلع کے منتخب گاؤں میں 19-2018 ء سے کل 7172 افراد  امکانی فیض کنندگان کے طور پر  شناخت کئے گئے ہیں ، جن میں سے 5464  کا فائدہ پہنچا ہے ۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق سینٹرل ایڈوائزری کمیٹی سی اے سی اور ریاستی ایڈ وائزری کمیٹی ( ایس اے سی ) جیسے مختلف سطحوں پر کمیٹیوں کے ذریعے اسکیم کے نفاذ کی نگرانی کی جاتی ہے ۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور  تفویض  اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ پرتیما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) ( 21-03-2023 )

U. No. 3061


(Release ID: 1909284) Visitor Counter : 124
Read this release in: English