وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری محکمے نے دیشی نسلوں کے فروغ اور تحفظ ، گائے کی نسل کی جینیاتی جدید کاری اوردودھ کے پیداوار میں اضافے اور گائے کی نسل کے پیداوار میں اضافے کے لئے راشٹریہ گوکل مشن کو لاگو کیا

Posted On: 21 MAR 2023 6:35PM by PIB Delhi

ماہی پروری ، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ 2014 سے ڈیری محکمے نے دیشی نسلوں کے فروغ اور تحفظ، گائے کی نسل کی جینیاتی جدید کاری اوردودھ کے پیداوار میں اضافے اور گائے کی نسل کے پیداوار میں اضافے کے لئے راشٹریہ گوکل مشن کو لاگو کررہا ہے۔یہ اسکیم 2021سے محکمے کی ترمیمی نوتشکیل شدہ اسکیموں کے تحت2022 سے2025 سے 2026 تک 2400کروڑ روپے  کے اختصاص کے ساتھ  جاری ہے۔ اس اسکیم کے تحت مویشیوں کی تمام   دیشی نسلوں اور بھینسوں کی دیشی نسلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

دی ڈیری پروسیسنگ بنیادی ڈھانچہ ترقیاتی فنڈ ملک میں ڈیری کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ساتھ دودھ پروسیسنگ ، مارکیٹنگ اور قد رمیں اضافے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور موجودہ بنیادی ڈھانچے کی جدید کاری میں اہم رول ادا کررہا ہے۔مویشی پروری بنیادی ڈھانچہ  ترقیاتی فنڈ(اے ایچ آئی ڈی ایف)نجی سیکٹر میں اسکیم کی دیگر اِکائیوں اور ذیلی اِکائیوں کے علاوہ ڈیری پروسیسنگ اور قدر میں اضافہ جاتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3072)



(Release ID: 1909281) Visitor Counter : 63


Read this release in: English