خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کریڈٹ سے منسلک سبسڈی کے ذریعے 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام میں مدد فراہم کرے گی
Posted On:
21 MAR 2023 4:27PM by PIB Delhi
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) سال 17-2016 سے زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ سمیت فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لیے مرکزی سیکٹر کی امبریلا اسکیم – پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کر رہی ہے، اور اس طرح ریاست مہاراشٹر اور راجستھان سمیت ملک بھر کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت، ایم او ایف پی آئی فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کے قیام کے لیے کاروباری افراد کو گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں زیادہ تر کریڈٹ سے منسلک مالی امداد (کیپٹل سبسڈی) فراہم کرت ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت مکمل کیے گئے پروجیکٹوں سے تقریباً 30.67 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچنے کا اندازہ ہے۔
نیز، آتم نر بھر بھارت سے متعلق کیے گئے اقدام کے ایک حصے کے طور پر، ایم او ایف پی آئی مرکزی امداد یافتہ اسکیم، پی ایم-فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) کو لاگو کر رہی ہے تاکہ سال 21-2020 سے 25-2024 تک پانچ سالوں کے دوران کریڈٹ سے منسلک سبسڈی والے 2 لاکھ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کے قیام/اپ گریڈیشن کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کی جا سکے، جس کی لاگت 10 ہزار کروڑ روپے ہے۔ اس میں سے کل 22234 یونٹس اور 7331 یونٹ بالترتیب مہاراشٹرا اور راجستھان کو مختص کیے گئے ہیں۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ ایم او ایف پی آئی کو ان اسکیموں کو نافذ کرنے میں کسی بڑی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے۔
ایم او ایف پی آئی، فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اسکیم کے لیے سنٹرل سیکٹر پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم بھی نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد عالمی فوڈ مینوفیکچرنگ چمپئن بننے میں مدد کرنا ہے۔ اس اسکیم کو 22-2021 سے 27-2026 تک چھ سال کی مدت میں لاگو کیا جا رہا ہے، جس پر 10900 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ سیکٹر کو آسان اور سستی کریڈٹ کے لیے، تمام فوڈ اینڈ ایگرو پروسیسنگ سرگرمیوں کو ترجیحی شعبے کے قرضے کے تحت اہل بنایا گیا ہے اور نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی (نابارڈ) میں 2000 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 3067
(Release ID: 1909264)
Visitor Counter : 108