سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس سی/ او بی سی طلبا کے لئے  مفت کوچنگ

Posted On: 21 MAR 2023 3:56PM by PIB Delhi
  • گزشتہ پانچ ربس میں ایس سی اور او بی کی طلبہ کے لئے مفت کوچنگ کی سنٹرل سیکٹر اسکیم کے تحٹ 74 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے۔
  • ایس سی اور او بی سی طلبا کے لئے مفت کوچنگ اسکیم سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 8761 طلبا مستفید ہوئے۔

ایس سی اور او بی سی طلبا کے لئے مفت کوچنگ کی سنٹرل سیکٹر اسکیم اقتصادی طور پر کمزور درج فہرست ذاتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کے طلبہ کے لئے مقابلہ جاتی امتحانات کے سلسلے میں کوچنگ فراہم کرانے کے لئے عمل میں لائی جارہی ہے۔ اور اس میں اڈیشہ اور راجستھان بھی شامل ہیں۔

سنٹرل سیکٹر اسکیم ہونے کی وجہ سے اس اسکیم کے تحت ریاست گیر یا ضلع گیر علیحدہ فنڈ مختص کئے جانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اس اسکیم کے تحت کئے گئے مجموعی اخراجات کی تفصیل اس طرح سے ہے:۔

سال

اخراجات (کروڑ میں روپے)

2017-18

19.84

2018-19

14.87

2019-20

13.26

2020-21

11.96

2021-22

14.98

(سی): گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 8761 طلبا مقابلہ جاتی امتحانات بشمول، یوپی ایس سی، ایس پی ایس سی، جے ای ای، این ای ای ٹی، ایس اے ٹی اور جی آر ای امتحانات کے لئے اس اسکیم سے مستفید ہوئے۔

(ڈی): مفت کوچنگ اسکیم کے تحٹ دستیاب مجموعی سیٹوں میں سے تیس فیصد سیٹیں طالبات کے لئے مخصوص ہیں۔ اس اسکیم کے تحت معذور طلبہ کے لئے سیٹیں مخصوص نہیں ہیں۔

یہ جانکاری سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

 

U.No:3064

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1909249) Visitor Counter : 123


Read this release in: English