قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درجہ IXاورX میں ڈراپ آؤٹ کے واقعات کو کم کرنے کے لئے قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے ایس ٹی طلباء کے لئے پری-میٹرک اسکالر شپ اسکیم لاگو کی جارہی ہے

Posted On: 20 MAR 2023 6:01PM by PIB Delhi

قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب   بشیشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلوما ت دی ہے کہ پری-میٹرک اسکالر شپ اسکیم کا تصور درج فہرست قبائل کے طلباء کے والدین کو درجہ IXاورX میں پڑھنے والے ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے حمایت کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، تاکہ ڈراپ آؤٹ کے واقعات کو خاص طور سے ابتدائی سے سکینڈری تک اور تعلیم کے دوسرے مرحلے کے دوران کم کیا جاسکے اور پری-میٹرک مرحلے کے درجہ IXاورX میں ایس ٹی طلباء کی حصے داری میں بہتری لائی جاسکے، تاکہ و ہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے اور تعلیم کے پوسٹ- میٹرک مرحلوں میں انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع ملے۔

نیتی آیوگ کے ذریعے 2021میں اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)کے ذریعے ستمبر 2019میں کئے گئے پری-میٹرک اسکالر شپ کے تجزیاتی مطالعہ میں پایا گیا ہے کہ یہ اسکیم اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

خواندگی اوراسکولی تعلیم کامحکمہ وزارت تعلیم کے تحت اپنی خودمختار؍ قانونی  اِکائیوں یعنی سی بی ایس ای، کے وی ایس، جے این وی، این آئی او ایس،این سی ٹی ای اور اپنی مرکزی اسپانسرڈ اسکیم سمگر شکشا، پی ایم پوشن، پڑھنا لکھنا ابھیان اور نیشنل مینس کم  میرٹ اسکالرشپ کی مرکزی سیکٹر اسکیم  کے توسط سے معیاری تعلیم تک سب کی رسائی فراہم کرنے کے لئے ایک نوڈل محکمہ ہے۔

وزارت تعلیم کے ذریعے طے شدہ یونیفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن (یو ڈی آئی ایس ای)پلس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ ایس ٹی طلباء کے لئے 20-2019میں درجہ اول آٹھویں تک کے لئے مجموعی اندراج تناسب (جی ای آر)102.08ہے، جو درجہ اول سے درج آٹھ تک اندراج میں اضافے کی تصدیق کرتی ہے اور یہ درج فہرست قبائل آبادی کی نمائندہ بھی ہے۔اسی طرح سینئرسیکنڈری (درجہ IX-X)سطح پر جی ای آر 13-2012 میں 62.4 فیصد سے بڑھ 20-2019میں 76.7 فیصد    ہوگیا ہے۔

                 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 3013)


(Release ID: 1908928) Visitor Counter : 102


Read this release in: Tamil , English