ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
مدھیہ پردیش کے مادھو نیشنل پارک میں شیروں کو دوبارہ متعارف کرایا گیا
Posted On:
10 MAR 2023 8:32PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا کے ذریعے ست پورہ ٹائگر ریزور سے دو شیروں، جن میں ایک چار سالہ نر اور باندھوگڑھ ٹائگر ریزور سے ساڑھے تین سال کی ایک شیرنی شامل ہے، کو چھوڑنے کے بارے میں ٹوئٹ کے سلسلے میں مطلع کیا ہے۔ انھیں مدھیہ پردیش کے مادھو نیشنل پارک میں خصوصی طور پر بنائے گئے سہل ریلیز علاقے میں چھوڑا گیا۔ جناب یادو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان جنگلاتی زندگی کے تحفظ میں غیر معمولی ترقی کر رہا ہے اور مقامی برادریوں کے لیے معاش کے مواقعوں کو فروغ دے رہا ہے۔
مدھیہ پردیش کا مادھو نیشنل پارک، ملک کے سب سے قریب نیشنل پارکوں میں سے ایک ہے جسے 1956 میں نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ ماضی میں اس میں شیروں کی کافی آبادی تھی۔ کئی سالوں کے دوران، نیشنل پارک میں شیروں کی چیدہ چیدہ موجودگی رہی اور آخری موصولہ اطلاع کے مطابق اس میں 2012 میں شیر موجود تھے۔ 354.61 مربع کلو میٹر رقبہ پر محیط، اس پارک کا محل وقوع تحفظ کی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس میں راجستھان میں رن تھمبور ٹائیگر ریزو کے ساتھ مدھیہ پردیش کے پنّا ٹائیگر ریزور سے منسلک ہونے کی صلاحیت ہے۔
مادھو نیشنل پارک میں، شیروں کی باز آبادکرنے کی تجویز کے حصے کے طور پر، مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات نے بندھو گڑھ ٹائیگر ریزور اور پنّا ٹائیگر ریزور نیز بھوپال کے گرد و نواح سے پانچ شیروں (2 نور اور 3 مادہ) کو منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ شیروں کو بسانے کے لیے 1.3 ہیکٹر کے 3 ا نکلوزرس بنائے گئے تھے۔ ان میں سے ہر ایک انکلوزر گیٹ کے ذریعے ا یک دوسرے سے منسلک ہیں اور ان میں پانی، سایہ دار اور قدرتی درختوں کے احاطے کا انتظام کیا گیا ہے۔ فیلڈ اسٹاف 24 گھنٹے متعارف کرائے گئے شیروں کی نگرانی کرے گا۔نیشنل پارک میں شیروں کی نگرانی کے لیے بچاؤ کی گاڑیوں، پنجروں، متحرک بندوقوں، ادویات سے لیس ایک کُل وقتی ویٹرنری ڈاکٹر کی تعیناتی کی گئی ہے۔
*****
U.No. 2887
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1908547)
Visitor Counter : 134