وزارت دفاع

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے وکرانت کا دورہ کیا

Posted On: 10 MAR 2023 4:39PM by PIB Delhi

 

آسٹریلوی وزیر اعظم، انتھونی البانی، نے 08 سے 11 مارچ 23 تک اپنے دورہ ہند کے ایک حصے کے طور پر, 09 مارچ 23کو ممبئی میں آئی این ایس وکرانت کا دورہ کیا۔ 22 مئی کو عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد، یہ ہندوستان کا ان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے۔

جہاز پر، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے، آسٹریلوی وزیراعظم کا استقبال کیا۔اس موقع  پر مغربی بحری کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی بھی موجود تھے۔ معزز وزیر اعظم کو جہاز پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہیں آئی این ایس وکرانت کے کردار اور استعداد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں ہلکے جنگی طیارے سے بھی متعارف کرایا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہندوستانی بحریہ کے مختلف اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور فوجی تعلقات پر زور دیا اور اعلان کیا کہ آسٹریلیا، پہلی بار، امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا کی بحریہ کےمابین ہونے والی سالانہ کثیرالجہتی بحری جنگی مشقوں، مالابار کے 27ویں ایڈیشن کی میزبانی کرے گا، جو اس سال کے آخر میں ہونی ہیں۔ مالابار مشق ایک سالانہ کثیرالجہتی بحری جنگی مشق ہے جو 1992 میں ہندوستان اور امریکہ کی بحریہ کے درمیان شروع ہوئی تھی۔ جاپان نے 2015 میں اس مشق میں شمولیت اختیار کی جبکہ آسٹریلیا 2020 میں اس کا حصہ بنا۔

آسٹریلیا اور ہندوستان نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو 2009 میں جامع شراکت داری  سے 2020 میں جامع اہم شراکت داری  (سی ایس پی) میں اپ گریڈ کیا۔ گزشتہ برسوں کے دوران، انہوں نے اپنے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے کئی ادارہ جاتی میکانزم قائم کیے ہیں، جن میں اعلیٰ سطح کے دورے، سالانہ میٹنگیں شامل ہیں۔ ان میں وزرائے اعظم کی سالانہ ملاقات، وزرائے خارجہ کا فریم ورک ڈائیلاگ، 2+2 دفاع اور وزرائے خارجہ کا مکالمہ، مشترکہ تجارت اور کامرس کا وزارتی کمیشن، دفاعی پالیسی مذاکرات، آسٹریلیا-تعلیمی کونسل کی بات چیت، دفاعی خدمات کے عملے کی بات چیت، توانائی کی بات چیت، اور مختلف امور پر ورکنگ گروپس مشترکہ مشاورت شامل ہیں۔  20 جون میں، دونوں فریق نے باہمی لاجسٹکس سپورٹ ایگریمنٹ (ایم ایل ایس اے) نامی اس معاہدے پر دستخط کیے جو لاجسٹک معاونت کے لیے فوجی اڈوں تک باہمی رسائی کے قابل بناتا ہے نیز جو مجموعی دفاعی تعاون کو بڑھانےکےساتھ ساتھ دونوں ممالک کی فوجوں کو ایک دوسرے کے اڈوں کو مرمت اور سامان کی بھرپائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(1)AUSTRALIANPMVISITSINSVIKRANTBR4M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(3)AUSTRALIANPMVISITSINSVIKRANTRREW.jpg

*****

U.No. 2885

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1908544) Visitor Counter : 81


Read this release in: English