زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

باغبانی فصلوں کے لیے ایم آئی ڈی ایچ کے تحت، تین سینٹر آف ایکسی لینس کی منظوری دی گئی


کملم (ڈریگن فروٹ) کے لیے بنگلورو میں، آم اور سبزیوں کے لئےجے پور (اڈیشہ) میں اور سبزیوں اور پھولوں کے لیے جنوبی گوا میں، سی او ای قائم کیے جائیں گے

Posted On: 10 MAR 2023 7:57PM by PIB Delhi

 

باغبانی کی مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ) کے تحت، دو طرفہ تعاون یا تحقیقی اداروں کے ذریعے مختلف ریاستوں میں سینٹر آف ایکسی لنس (سی او ایز) قائم کیے جا رہے ہیں۔ یہ سی او ایز باغبانی کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجیوں کے لیے مظاہرے اور تربیتی مراکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ سی او ایز محفوظ کاشت کاری کے لیے، پھلوں اور سبزیوں کے پودے لگانے کے لئے مواد کے ذریعہ کے طور پر بھی کام کرتے ہیں اور متنوع علاقوں میں ٹیکنالوجی اور جانکاری کی منتقلی کے لیے استعمال ہوتے ہیں، جیسے کہ فصل کے بعد کا انتظام، آبپاشی اور فرٹیگیشن، پودوں کی حفاظت، نئی اقسام کا تعارف، پولی نیشن وغیرہ۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کےباغبانی کی مربوط ترقی کے مشن (ایم آئی ڈی ایچ) نے اب تک 49 سی او ایز کو منظوری دی ہے، جن میں سے مندرجہ ذیل 3 سی او ایز کو 09مارچ2023 کو منظور کیا گیا ہے:

  1. انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل ریسرچ (آئی آئی ایچ آر)، بنگلورو، کرناٹک کے تجرباتی اسٹیشن، ہیری ہلی، بنگلورو، کرناٹک کے ذریعہ کم لم (ڈریگن فروٹ) کے لیے سی او ای۔
  2.  ہند-اسرائیل ایکشن پلان کے تحت، آم اور سبزیوں کے لیے اڈیشہ کے جاج پور ضلع کے پینی کوئلی میں سی او ای۔

(iii)  حکومت کی طرف سے ہند-اسرائیل ایکشن پلان کے تحت، زرعی فارم، کوڈر، کھنڈیپر، پونڈا، جنوبی گوا، گوامیں سبزیوں اور پھولوں کے لیے سی او ای۔

بنگلورو، کرناٹک میں کملم (ڈریگن فروٹ) کے لیے سی او ای: اس مرکز کا وژن بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید ترین پیداوری ٹیکنالوجی تیار کرنا اور بنا موسم کی پیداوار اور زیادہ پیداوار کے لیے ان ٹیکنالوجیوں کا مظاہرہ کرنا ہے۔ مرکز کا مقصد کملم پھلوں کی پیداوار، انکی قدر میں اضافے اور کسان برادری کی معاشی ترقی میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔

مرکز، بہتر پیداوار، غذائی اجزاء کے استعمال کی کارکردگی، غذائی معیار، حیاتیاتی اور ابیوٹک دباؤ کے خلاف رواداری، تشہیر کی تکنیکوں کی معیاری کاری، عوامی شرکت کے ذریعے معیاری پودے لگانے کے مواد کی تقسیم، کٹائی کے بعد متعلقہ انتظامیہ کے لیے پروٹوکول کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا اور ذخیرہ اندوزی کے بعد فصل کے نقصانات کو کم کرنا اور دور دراز کی منڈیوں میں برآمدات کو فروغ دینا، ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کی ترقی اور پروڈکٹ کے تنوع اور زیادہ محصول حاصل کرنے کے عمل، تربیت، فیلڈ وزٹ وغیرہ کے ذریعے کسانوں اور دیگر شراکت داروں تک ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی ترسیل پر توجہ مرکوز کرےگا۔

جاج پور، اوڈیشہ میں آم اور سبزیوں کے لیے سی او ای: مرکز کا وژن نرسری کے انتظام، کاشت کاری کے طریقوں، اعلیٰ معیار کی پیداوار اور آم اور سبزیوں کی فصلوں کے پودے لگانے کے مواد کی بڑی مقدار میں معلومات پیدا کرنا ہے۔ مرکز نئی قسموں کے مظاہرے پر بھی توجہ دے گا جس میں آبپاشی میں اسرائیلی زرعی ٹیکنالوجی، فرٹیگیشن اور پودوں کے تحفظ کی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ، درست زراعت اور فصل کے بعد کے انتظام کی ٹیکنالوجی شامل ہے۔ مرکز، کسانوں کے فائدے کے لیے آبپاشی، فرٹیگیشن، نرسری، کینوپی اور اقداری سلسلے جیسے مرکوز شعبوں پر مبنی ایک تربیتی ماڈل تیار کرے گا۔

پونڈا، گوا میں سبزیوں اور پھولوں کے لیے سی او ای: مرکز، سبزیوں اور پھولوں کی بہتر اقسام کی بیماریوں سے پاک اور صحت مند سبزیوں کے بیجوں کی پیداوار کے لیے ایسے خودکار آبپاشی اور فرٹیگیشن سسٹم کے ذریعے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ساتھ ہائی ٹیک نرسری مینجمنٹ سسٹم کے مظاہرہ پر توجہ مرکوز کرے گا جوگوا کے لیے موزوں ہے۔ مرکز، معیاری پیداوار کے پہلے اور بعد از فصل کے انتظام کو فروغ دینے کے لیے، بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط کرے گا اور سی او ای اور کسان کے کھیت میں مقامی حالات کے مطابق پروٹوکول/رہنمائی خطوط تیار کرے گا۔

*****

U.No. 2880

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1908542) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Bengali