وزارات ثقافت
وزیر خارجہ جے شنکر نے بھارت – لنکا سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کےموقع پر منعقدہ ’’جیوفری باوا: اِٹ اِز اسینشل ٹو بی دیئر‘‘ نمائش کا افتتاح کیا
Posted On:
17 MAR 2023 8:33PM by PIB Delhi
بھارت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ واقع نئی دہلی میں ’’جیوفری باوا: اِٹ از اسینشل ٹو بی دیئر‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سری لنکائی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بھارت کی امور خارجہ اور ثقافت کی وزیر محترمہ میناکشی لیکھی بھی موجود تھیں۔
سری لنکا کے مشہور ماہر تعمیرات آنجہانی جیوفری باوا کے کاموں کو اجاگر کرنے والی یہ تاریخی نمائش ، بھارت- سری لنکا سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ، جو اس سال آنی ہے، کے موقع پر نئی دہلی میں واقع نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ، نئی دہلی میں واقع سری لنکائی ہائی کمیشن اور جیوفری باوا ٹرسٹ کے ذریعہ مشترکہ طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔
سفارتکاروں، حکومت ہند کے سینئر افسران، ماہرین تعلیم، صحافی حضرات، آرٹ کے شوقین اور پیشہ واران نے اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بھارت میں سری لنکا کے ہائی کمشنر ملنڈا موراگوڈا، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کے ڈائرکٹر تیمسونارو ترپاٹھی، جیوفری باوا ٹرسٹ کے متولی سنجے کولاتنگا نے وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
’’جیوفری باوا: اِٹ از اسینشل ٹو بی دیئر ‘‘ ایسی پہلی بڑی نمائش ہے جسے سری لنکا کے ماہر تعمیرات جیوفری باوا کے فن تعمیر کو ملاحظہ کرنے کے لیے محفوظ شدہ دستاویزات سے اخذ کیا گیا، اور یہ 2004 کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر دکھائی جانے والی باوا کے کاموں کی ماضی سے متعلق اولین نمائش ہے۔
نمائش میں باوا آرکائیوز کی 120 سے زائد دستاویزات پیش کی گئی ہیں، جن میں غیر تعمیر شدہ کام پر ایک سیکشن اور باوا کے اپنے سفر سے لی گئیں تصاویر شامل ہیں۔ یہ نمائش خیالات، ڈرائنگ، عمارتوں اور مقامات کے درمیان رابطے اور مختلف طریقوں کو تلاش کرتی ہے جن میں باوا کی مشق میں تصاویر کا استعمال کیا گیا تھا۔
جیوفری باوا نے بھارت میں بھی مختلف مشہور عمارتیں ڈیزائن کی ہیں۔
’’جیوفری باوا: اِٹ اِز اسینشل ٹو بی دیئر‘‘، جس کا اہتمام سری لنکا – بھارت ثقافتی باہمی تبادلہ پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، 07 مئی 2023 تک جاری رہے گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:2928
(Release ID: 1908301)
Visitor Counter : 213