ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خاتون ملازمین کی آر ڈبلیو ڈبلیو سی او کے ذریعہ عزت افزائی


آر ڈبلیو ڈبلیو سی او خاتون ملازمین کو ان کی شاندار خدمات کے لیے ہر سال اعزاز سے نوازتی ہے

آر ڈبلیو ڈبلیو سی اوپورے بھارتی ریلوے میں پھیلیں خواتین فلاح و بہبود تنظیموں کی چین کی اعلیٰ انجمن  ہے

Posted On: 17 MAR 2023 5:32PM by PIB Delhi

آر ڈبلیو ڈبلیو سی او ہرسال گروپ سی اور گروپ ڈی کی منتخبہ ملازمین  کی شاندار خدمات کے لیے انہیں اعزاز سے نوازتی ہے۔ اس کا مقصد اُن خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، جو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مثالی لگن، دیانت داری اور بہادری کا ثبوت پیش کرتی ہیں اور جو دیگرسماجی میدانوں جیسے ہسپتال، اسکول، اسپورٹس، خون کاعطیہ دینے، کنبہ بہبود سے متعلق پروگرام، اسکاؤٹس اینڈ گائیڈس، وغیرہ میں بھی خاموشی سے اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔

 

اس سال ، آج نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع نیشنل ریل میوزیم آڈی ٹوریم میں منعقدہ خصوصی تقریب میں 34 شاندار خاتون ریلوے ملازمین کی عزت افزائی کی گئی ۔ آر ڈبلیو ڈبلیو سی او کی صدر محترمہ مینو لاہوتی نے بطور مہان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی اور خاتون ایوارڈ یافتگان کو میرٹ سرٹیفکیٹ اور نقدانعامات تقسیم کیے ۔ اس موقع پر فنکاروں کے ذریعہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

ریلوے کی خواتین کی بہبودی مرکزی تنظیم پورے بھارتی ریلوے میں پھیلیں خواتین کی بہبودی تنظیموں کی اعلیٰ انجمن ہے  جو ریلوے کے مرد ملازمین اور ان کے کنبوں کی فلاح و بہبود کے کام میں مختلف ضرورتوں پر مبنی سماجی/بہبودی سرگرمیوں کے توسط سے مصروف عمل ہیں۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2908


(Release ID: 1908271)
Read this release in: English