وزارت دفاع
کوسٹل سیکورٹی
Posted On:
17 MAR 2023 5:28PM by PIB Delhi
چھیالیس راڈار اسٹیشنوں پر مشتمل چین آف اسٹیٹک سینسرز (سی ایس ایس) کے ذریعے ہندوستان کی ساحلی پٹی کے ارد گرد ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ذریعہ ساحلی نگرانی اور حقیقی وقت پر نگرانی کی جارہی ہے۔ یہ راڈار 2011 سے نصب ہیں اور ماحول پر اس کے کسی نقصان دہ اثرات کا علم نہیں ہیں۔
ساحلی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور کمزور ساحلی ماحولیاتی نظام کو موسمیاتی انحطاط سے بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں گشت، نگرانی، مشقیں، کمیونٹی تعامل، سمندری آلودگی اور تیل کے اخراج پر قابو پانے کے لیے سماجی مہمات شامل ہیں۔
یہ جانکاری دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب ایم وی وی ستیہ نارائن اور محترمہ چنتا انورادھا کے تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.2909
(Release ID: 1908166)